سبیتا دیوی
سبیتا دیوی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | [[نقص اظہار: «{» کا غیر معروف تلفظ۔ ]] 1914 خطاء تعبیری: غیر متوقع > مشتغل۔ |
وفات | 1998ء (عمر 83–84) Silverwood Nursing Home, Beeston, Nottingham, England |
شہریت | ![]() |
شریک حیات | David Trefor Lewis |
اولاد | 1 stepchild |
عملی زندگی | |
پیشہ | Actress |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
دور فعالیت | 1930–1947 |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم ![]() |
سبیتا دیوی (انگریزی: Sabita Devi) (1914ء تا 1965ء)[1] بھارتی سنیما کے ابتدائی دور کی ایک اداکارہ رہی ہیں۔ انہیں بالی ووڈ کے عہد زریں کی چند مشہور اداکاراوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہیں بیبو، درگا کھوٹے، دیویکا رانی اور سیتا دیوی جیسی اداکاروں کی صف میں شامل کیا جاتا ہے۔[2] وہ اصلا یہودی تھی مگر بالی وڈ میں کام کرنے کے لئے اپنا نام تبدیل کر لیا تھا۔[3] ان کی طرح دیگر اکاراوں نے بھی ایسا کیا تھا جیسے روبی میئر سلوچنا بن گئی، رینی سمتھ سیتا دیوی بن گئی، بیرل کلاسین نے مادھوری نام رکھ لیا اور ایرین ڈٰینیل نے [[منورما (اداکارہ) نام رکھا۔[4][5] پہلے وہ کلکتہ میں دھیریندر ناتھ گنگولی کے ساتھ کام کرتی تھی پھر ممبئی منتقل ہو گئی اور ساگر مووی ٹون کے ساتھ کام کرنا شروع کیا۔ ان کی فلموں میں ساتھی اداکار زیادہ تر موتی لال ہوا کرتے تھے۔ موتی لال کے ساتھ ان کی دو فلمیں: 1935ء میں ڈاکٹر مدھوریکا اور1937ء میں کلودھو مشہور ہوئیں۔[6] ان دونوں کی ساتھ میں پہلی فلم 1934ء میں کالا جادو تھی جو موتی لال کی پہلی فلم بھی تھی۔[7]
اہل و عیال[ترمیم]
سبیتا دیوی کی ولادت ایک یہودی خاندان میں ہوئی۔ ان کے والد پیرسی اوسبورن گیسپر تھے جن کا انتقال 1938ء میں بامبے میں ہوا۔[8] ان کی والدہ نے ان کی تربیت کی جو بعد میں ان کی دوست اور ساتھی کی طرح ہوگئئی تھی۔ سیتا دیوی کا اصل نام آئرس موڈے گیسپر تھا۔
کیرئر[ترمیم]
سبیتا دیوی کی پہلی کامانیر آگون (انگریزی نام: فلیمس آف دی فلیش) تھی جسے دھیریندر ناتھ گنگولی نے کلکتہ میں 1930ء میں پروڈیوز کیا تھا۔ ہدایتکاری کے فرائض دنیش رنجن داس نے انجام دیے تھے۔
1931ء میں سبیتا نے اپرادھی (دی کلپرٹ) فلم بنائی جسے دیبکی بوس نے لکھا تھا اور ڈئریکٹ کیا تھا۔ اس میں سبیتا کے علاوہ پی سی بروا اور بھانو بنرجی نے اداکاری کی تھی۔
1940ء میں انہوں نے پرتھوی راج کپور کے ساتھ سجنی فلم بنائی جو ان کی پہلی سماجی فلم تھی جسے سوداما پکچرز نے پروڈیوز کیا تھا۔ اسی سال ان کی چنگاری فلم آئی جس میں پرتھوی راج کپور کے علاوہ سرووتم بادامی بھی تھے۔ یہ ایک رومانی فلم تھی جسے فلم جرنلسٹ آف انڈیا اعزاز کے لئے بھی نامزد کیا گیا تھا۔[9]
مزید دیکھیے[ترمیم]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ "Sabita Devi". muvyz.com. Muvyz, Ltd. اخذ شدہ بتاریخ 1 ستمبر 2015.
- ↑ Ashok Raj (1 نومبر 2009). Hero Vol.1. Hay House, Inc. صفحات 37–. ISBN 978-93-81398-02-9. اخذ شدہ بتاریخ 30 اگست 2015.
- ↑ Patel، Baburao (دسمبر 1937). "India Has No Stars". Filmindia. 3 (8): 5. اخذ شدہ بتاریخ 2 ستمبر 2015.
- ↑ Hymns Ancient & Modern Ltd (اپریل 1982). "Religion Has Shaped Indian Films". ThirdWay. 4. 5. Hymns Ancient & Modern Ltd. صفحات 6–. اخذ شدہ بتاریخ 30 اگست 2015.
- ↑ The Modern Girl around the World Research Group؛ Alys Eve Weinbaum؛ Lynn M. Thomas؛ Priti Ramamurthy؛ Uta G. Poiger؛ Madeleine Yue Dong؛ Tani E. Barlow (3 دسمبر 2008). The Modern Girl Around the World: Consumption, Modernity, and Globalization. Duke University Press. صفحات 162–. ISBN 0-8223-8919-3. اخذ شدہ بتاریخ 30 اگست 2015.
- ↑ Subodh Kapoor (2002). The Indian Encyclopaedia: Meya-National Congress. Cosmo Publications. صفحات 4933–. ISBN 978-81-7755-273-7. اخذ شدہ بتاریخ 30 اگست 2015.
- ↑ Gulazāra؛ Saibal Chatterjee (2003). "Motilal". Encyclopaedia of Hindi Cinema. Popular Prakashan. صفحات 615–. ISBN 978-81-7991-066-5. اخذ شدہ بتاریخ 30 اگست 2015.
- ↑ Patel، Baburao (دسمبر 1938). "Notes And News". Filmindia. 4 (8): 36. اخذ شدہ بتاریخ 2 ستمبر 2015.
- ↑ Patel، Baburao (جون 1940). "Don't Miss These". Filmindia. 6 (6): 12. اخذ شدہ بتاریخ 30 اگست 2015.