مندرجات کا رخ کریں

ستارۂ انٹرنیٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ستارۂ انٹرنیٹ (جسے سوشل میڈیا انفلوئنسر، سوشل میڈیا شخصیت، انٹرنیٹ کی شخصیت یا بس انفلوئنسر یعنی بااثر شخصیت بھی کہا جاتا ہے) ایک مشہور شخصیت ہے، جس نے انٹرنیٹ کے ذریعے اپنی شہرت اور وجاہت حاصل کی ہو یا ترقی کی ہو۔ سوشل میڈیا کے عروج نے لوگوں کو عالمی سامعین تک اپنی رسائی بڑھانے میں مدد کی ہے۔ آج، مقبول بااثر شخصیات؛ آن لائن جیسے ٹویچ، انسٹاگرام، یوٹیوب، سنیپ چیٹ، ٹویٹر، فیس بک، وی ایس سی او، ریڈٹ، وی چیٹ، کیو کیو اور ٹک ٹوک جیسے آن لائن پلپلیٹ فارمز پر پائے جاتے ہیں۔[1][2]

انٹرنیٹ کی مشہور شخصیات اکثر مشیر طرز زندگی کے طور پر کام کرتی ہیں، جو کسی خاص طرز زندگی یا رویہ کو فروغ دیتی ہیں۔ اس کردار میں، وہ رواج، خوبصورتی، طباخی، ٹیکنالوجی، ویڈیو گیمز، الیکٹرانک کھیل، سیاست، موسیقی، کھیل اور تفریح ​​جیسے انواع کے رجحانات کے لیے اہم اثر و رسوخ یا ضرب کار ہیں۔[3] انٹرنیٹ کی مشہور شخصیات کو کمپنیوں کے ذریعے اثر انداز بازار کاری کے لیے بھرتی کیا جا سکتا ہے تاکہ وہ اپنے پلیٹ فارمز پر اپنے مداحوں اور پیروکاروں کے لیے مصنوعات کی تشہیر کریں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Top Influencer Marketing Platforms to Boost your Campaigns (Updated 2020)"۔ Influencer Marketing Hub (بزبان انگریزی)۔ 2019-05-19۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2020 
  2. "Most used social media 2021"۔ Statista (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اگست 2021 
  3. Alexander P. Schouten، Loes Janssen، Maegan Verspaget (2020)۔ "Celebrity vs. Influencer endorsements in advertising: the role of identification, credibility, and Product-Endorser fit"۔ International Journal of Advertising۔ 39 (2): 258–281۔ ISSN 0265-0487۔ doi:10.1080/02650487.2019.1634898