ستی نورجناح جوزنتینی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ستی نورجناح جوزنتینی
عيسیہ کی رہنما
آغاز منصب
6 اگست 2010
ستی چمامہ سویرطنو
 
معلومات شخصیت
پیدائش 15 اگست 1958ء (66 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
یوگیکرتا   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت انڈونیشیا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب سنی اسلام
عملی زندگی
مادر علمی محمدیہ یونیورسٹی آف یوگیاکارتا   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ عالمہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انڈونیشیائی زبان   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ستی نورجناح جوزنتینی (انگلش: Siti Noordjannah Djohantini) انڈونیشیا کی ایک خاتون اسلامی اسکالر ہیں اور اس وقت وہ دوسری مرتبہ انڈونیشیا کی پہلی خواتین مسلم تنظیم عيسیہ کی رہنما کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔آپ 6 اگست 2015ء کو اپنی دوسری مدت کے لیے منتخب ہوئی تھیں، اسی دن ان کے شوہر حیدر ناشیر محمدیہ کے رہنما کی حیثیت سے اپنی پہلی مدت کے لیے منتخب ہوئے تھے۔[1] وہ انڈونیشیا کی پہلی خواتین کارکنوں کے حقوق کی غیر سرکاری تنظیم یاسانتی کی شریک بانی بھی تھیں۔[2]

جوزنتینی کی پرورش ایک ایسے گھرانے میں ہوئی تھی جو اسلامی جماعتوں، تنظیموں اور اداروں کے گروہوں میں بہت سرگرم تھا ۔ وہ ابتدائی سے لے کر ہائی اسکول تک محمدیہ کے اسکولوں میں تعلیم حاصل کرتی تھی، وہ 1983ء سے 1986ء تک محمدیہ کے اسٹوڈنٹ ونگ (student wing) کی نائب صدر تھیں، 1990ء سے 1995ء تک عيسیہ کے یوتھ ونگ (youth wing) کی چیئر مین تھیں اور یوگیاکارتا میں واقع محمدیہ یونیورسٹی کے اسکول آف اکنامکس (Muhammadiyah University of Yogyakarta's School of Economics) کے میں لیکچرار کی حیثیت سے کام کرتی تھیں۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Noordjannah Djohantini Reelected As Aisyiah's Chief"۔ انتارا (خبر ایجنسی) 
  2. ^ ا ب "Siti Noordjannah Djohantini: Happy to be of use to others"۔ جکارتہ پوسٹ