سدھا کارس میوزیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سدھا کارس میوزیم
سُدھا کارس میوزیم
سدھا کارس میوزیم is located in تلنگانہ
سدھا کارس میوزیم
تلنگانہ میں محل وقوع
سدھا کارس میوزیم is located in بھارت
سدھا کارس میوزیم
سدھا کارس میوزیم (بھارت)
سنہ تاسیس2010
محلِ وقوعحیدرآباد، تلنگانہ، بھارت
متناسقات17°21′25″N 78°27′16″E / 17.3569907°N 78.4544072°E / 17.3569907; 78.4544072
ویب سائٹsudhacars.com

سُدھا کارس میوزیم ایک آٹو موبائل میوزیم ہے جو حیدرآباد، تلنگانہ، بھارت میں واقع ہے۔[1][2][3][4] اس میوزیم میں کئی "عجیب و غریب ہیئت" والی کاریں نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں جو روز مرہ کی اشیاء سے مشابہت رکھتی ہیں۔ ان کاروں کی تخلیق کنیابویینا سدھاکر نے کی (جنہیں عام طور سے کے سدھاکر یا کے سدھاکر یادو کہا جاتا ہے)۔ انھوں نے اپنے اسکولی دور سے تخلیقی کام بطور شوق شروع کیا تھا اور اس میوزیم کی شروعات 2010ء مین کی تھی۔[5][6][7]

نمائش[ترمیم]

سدھاکر یادو کو بچپن سے موٹر کاروں اور میکانکی امور سے دل چسپی رہی تھی۔ اس نے اپنی پہلی کار 14 سال کی عمر میں ایجاد کی تھی جس کے لیے کوڑے دانوں کی اشیاء کو بہ روئے کار لایا گیا تھا۔ اس کا نام 2005ء میں سب سے اونچی سائیکل بنانے کے لیے گینیس ورلڈ ریکارڈز میں شامل کیا گیا تھا۔ یکم جولائی 2005ء میں وہ حیدرآباد سب سے اونچی سہ پہیا سائیکل کو چلائے کا قد 12.67 میٹر (41.6 فٹ) تھا۔ سہ پہیا سائیکل کے پہیے کا قُطر 5.18 میٹر (17.0 فٹ) اور اس کی لمبائی 11.37 میٹر (37.3 فٹ) تھی۔[8][9] یادو اور ان کے میوزیم کا ذکر لمکا بک آف ریکارڈز میں موجود ہے اور اسے ریپلیز بیلیو ایٹ آر ناٹ! میں جگہ دی گئی ہے۔[10]

اس میوزیم کے سبھی نمونوں کے ساتھ ایک تختی موجود ہے جس میں کار بنانے کا سال، بنانے میں لگا وقت اور کار کی اعظم ترین رفتار لکھی ہوتی ہے۔ اس میوزیم میں دنیا کی سب سے چھوٹی ڈبل ڈیکر بس بھی موجود ہے جس 10 لوگ بیٹھ سکتے ہیں۔[10]

میوزیم کی عدم تشہیر[ترمیم]

میوزیم کو بہت ہی محدود دائرے میں بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کاروں کے نمونوں کے عملی مظاہرے کم ہی ہوا کرتے ہیں۔ میوزیم کے آگے کوئی سائن بورڈ نہیں لگا ہے۔ شہر حیدرآباد میں بہت کم لوگ اس سے واقف ہیں یا کم ہی لوگ اسے جا کر دیکھ آئے ہیں۔ زیادہ تر سیاح انٹرنیٹ پر تلاش کر کے میوزیم کا رخ کرتے ہیں۔

نگار خانہ[ترمیم]

Exhibits at the museum
ہیند بیگ کی شکل والی کار
ہیند بیگ کی شکل والی کار 
اسٹیلیٹو ہیلز کی شکل والی کار
اسٹیلیٹو ہیلز کی شکل والی کار 
جوتے کی شکل والی کار
جوتے کی شکل والی کار 
ہیلمیٹ کی شکل والی کار
ہیلمیٹ کی شکل والی کار 
کیمرا کی شکل والی کار
کیمرا کی شکل والی کار 
بیت الخلاء کی شکل والی کار
بیت الخلاء کی شکل والی کار 
کنڈوم کی شکل والی کار
کنڈوم کی شکل والی کار 
تکیے کی شکل والی کار
تکیے کی شکل والی کار 
برگر کی شکل والی کار
برگر کی شکل والی کار 
شیو لنگ کی شکل والی کار
شیو لنگ کی شکل والی کار 
کمپیوٹر کی شکل والی کار
کمپیوٹر کی شکل والی کار 

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Anuradha Goyal (18 مئی 2013)۔ "Strange sites"۔ دی ہندو۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اگست 2016 
  2. Rush, James (2 جولائی 2013)۔ "Wacky Races! Indian inventor builds around 700 weird and wonderful road legal cars in the shape of everyday objects including a huge burger and an over-sized tennis ball"۔ Daily Mail۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 اگست 2016 
  3. "Sudhakar attempts another record by designing 26-ft tall car"۔ Indian Today۔ 17 اکتوبر 2015۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 اگست 2016 
  4. Samal, Itishree (11 جنوری 2013)۔ "Wacky, hand-made cars in Hyderabad museum"۔ Rediff۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 اگست 2016 
  5. http://sudhacars.com/about-us.html
  6. https://economictimes.indiatimes.com/magazines/panache/car-designer-k-sudhakar-attempts-world-record-by-designing-26-ft-tall-car/articleshow/49335638.cms
  7. http://www.guinnessworldrecords.com/world-records/largest-tricycle
  8. "Largest tricycle"۔ Guinness World Records۔ 16 اگست 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2016 
  9. "India man eyes record with 26-foot-high car"۔ BBC۔ 7 اکتوبر 2015۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2016 
  10. ^ ا ب "India's own version of Ripley's Believe It or Not; this car museum in Hyderabad has it all!"۔ نیوز منٹ۔ 21 مارچ 2015۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2016