سد البحر
Seddülbahir سد البحر | |
---|---|
متناسقات: 40°02′41″N 26°11′16″E / 40.0447°N 26.1877°E | |
ملک | ترکیہ |
خطہ | مرمرہ |
صوبہ | صوبہ چناق قلعہ |
ضلع | عجیابات |
آبادی [1] | |
• کل | 286 |
منطقۂ وقت | مشرقی یورپی وقتEET (UTC+2) |
• گرما (گرمائی وقت) | مشرقی یورپی گرما کا وقتEEST (UTC+3) |
پوسٹل کوڈ | 17500 |
ٹیلی فون کوڈ | 286 |
لائسنس پلیٹ | 17 |
سدالبحر (جدید ترکی: Seddülbahir، عثمانی ترکی :سد البحر ،معنی: سمندر کی دیوار/رکاوٹ) عجیا بات، صوبہ چناق قلعہ ، ترکی کے ضلع کا ایک گاؤں ہے۔ یہ ترکی میں جزیرہ نما گیلی پولی پر کیپ ہیلس میں واقع ہے۔یہ گاؤں درِ دانیال کے ساحل پر ، کیپ کے مشرق میں واقع ہے.پہلی جنگ عظیم میں گیلپولی مہم کے دوران 25 اپریل 1915 کو، یہ گاؤں وی ساحل کی جگہ تھا جہاں پر دو آئرش دستے(بٹالین)،جن میں سے ایک ایس ایس ریور کلائید نامی جہاز میں تھا، اترے تھے ۔
سد البحر راس(ایسا بلند قطعہ زمین جو سمندر میں چلا گیا ہو) کی نوک پر سد البحر قلعہ ہے ، جسے اَسکی قلعہ("پرانا قلعہ") بھی کہا جاتا ہے جو 1659 میں تعمیر کیا گیا تھا۔ انگریزوں نے اس قلعے کو "قلعہ نمبر 3" کا نام دیا (وی بیچ کے دوسرے سرے پر "قلعہ نمبر 1" تھا ، جسے قلعہ ارطغرل بھی کہا جاتا ہے) اور یہ 10 توپ خانوں سے لیس تھا ، جس میں دو 28 سینٹی میٹرکی ایل/22 کرلپ بندوقیں بھی شامل تھیں۔ اس قلعے پر 3 نومبر 1914 کو شاہی بحریہ نے بمباری کی جس کے نتیجے میں شدید نقصان پہنچا اور 86 عثمانی فوجی شہید ہو گئے۔
انگریزوں نے 19 فروری 1915 کو در ِدانیال مہم کے دوران بحری آپریشن شروع کرتے ہوئے ترک قلعوں پر حملہ کیا۔ سد البحر کو ہلاکت خیز بحری فوج کے ذریعہ بار بار بمباری اور چھاپوں کا سامنا کرنا پڑا اور اس کا وقوع بھی بے نقاب ہو گیا۔ 18 مارچ کو جب بحری آپریشن عروج پر تھا ، آبنائے کے پار سے سد البحر قلعہ اور کُم قلعہ کو ، خطرات کے طور پر ختم کر دیا گیا تھا۔
سدالبحر کا ذکر روایتی آئرش گیت " دی فوگی ڈیو "(دھندلی شبنم) کے ایک جملے میں آیا ہے " سویلا یا سد البحر کے مقابلے میں آئرش آسمان کے قریب مرنا بہتر تھا"۔ یہ جملہ 1916 کی ایسٹر بغاوت کا حوالہ دیتا ہے ، جو گیلپولی مہم میں خلیج سویلا پر اترنے کے تقریبا ایک سال بعد آئرلینڈ میں ہوئی تھی۔
2011 کے مطابق ، آج گاؤں کی آبادی 286 ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Statistical Institute آرکائیو شدہ 2013-10-04 بذریعہ وے بیک مشین