سرئنوڈو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
سَرَئِنوڈُو
Sarrainodu-Telugu poster.jpeg
اشاعت پوسٹر
ہدایت کار بویاپتی سرینو
پروڈیوسر اللو ارویند
تحریر ایم رتھنم (ڈائیلاگ)
منظر نویس بویاپتی سرینو
کہانی بویاپتی سرینو
ستارے
موسیقی ایس تھمن
سنیماگرافی رشی پنجابی
ایڈیٹر کوٹاگری وینکٹیشورا راؤ
پروڈکشن
کمپنی
تاریخ اشاعت
تیلگو اور ملیالم
  • 22 اپریل 2016 (2016-04-22)
ہندی ورژن یوٹیوب پر: 25 مئی، 2017ء
دورانیہ
160 منٹ
ملک بھارت
زبان تیلگو زبان
بجٹ 55 کروڑ[1]
باکس آفس 127 کروڑ[2]

سَرَئِنوڈُو (اردو:صحیح شخص) 2016ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تیلگو زبان کی ہنگامہ خیز فلم ہے۔ اس فلم کے مصنف اور ہدایت کار بویاپتی سرینو ہیں۔ اس فلم کو اللو ارویند نے گیتا آرٹس کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم کے مرکزی ستارے اللو ارجن، آدھی پنی سیٹی، رکل پریت سنگھ، کیتھرین ٹریسا اور سری کانت ہیں۔ ایس تھمن نے فلم کا میوزک کمپوز کیا۔ رشی پنجابی نے فلم کی سنیماگرافی سنبھالی۔ یہ فلم 22 اپریل، 2016ء کو ملیالم زبان کے ڈب ورژن یودھاوو کے ساتھ جاری کی گئی۔ یہ فلم 2016ء کی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی تیلگو فلموں کی فہرست میں شامل ہے۔[3] یہ فلم بعد میں ہندی زبان میں اسی عنوان کے ساتھ ڈب کی گئی اور 28 اپریل، 2017ء کو یوٹیوب پر جاری کی گئی۔ ڈبنگ آرٹسٹ سنکٹ مہاترے نے اللو ارجن کی آواز اور منوج پانڈے نے آدھی پنی سیٹی کی آواز کو ڈب کیا۔[4][5] یہ فلم دسمبر 2017ء میں نیپال میں بھی جاری کی گئی۔[6]

تیاری[ترمیم]

بویا پتی سرینو نے اللو ارجن کو ذہن میں رکھتے ہوئے فلم کی کہانی لکھی۔ آپ چاہتے تھے کہ اس فلم میں سامنتھا اکنینی جنہوں نے ارجن کے ساتھ فلم سن آف ستیہ مورتی میں کام کیا تھا، ایک بار پھر ارجن کے ساتھ کام کریں، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ کیتھرین ٹریسا اور رکل پریت سنگھ کو مرکزی اداکاراؤں کے طور پر چنا گیا۔ تمل اداکار آدھی پنی سیٹی کو ولن کے کردار کے طور پر چنا گیا۔ سری کانت، سمن اور جے پرکاش نے معاون کردار ادا کیے۔ پریامنی، انوشکا شیٹی اور دشا پٹانی کو فلم میں آئٹم نمبر میں کام کرنے کے لیے کہا گیا۔ لیکن بعد انجلی نے ارجن کے ساتھ آئٹم نمبر میں رقص کیا۔[7][8][9]

اشاعت[ترمیم]

اللو ارجن چاہتے تھے کہ فلم 8 اپریل، 2016ء کو انکی سالگرہ کے موقع پر جاری کی جائے لیکن بعد میں یہ فلن 22 اپریل، 2016ء کو پوری دنیا میں جاری کی گئی۔[10]

سرئنوڈو کا ہندی ڈب ورژن یوٹیوب پر 260 ملین سے زائد ویوز اور 6 لاکھ سے زائد لائکس حاصل کرنا والا پہلا کسی جنوبی ہند کی فلم کا ہندی ڈب ورژن ہے۔[11]

باکس آفس[ترمیم]

فلم نے تین ہفتوں کے اندر 101 کروڑ (امریکی $16 ملین) کی کمائی کی۔[12] فلم نے سال کے آخر تک 127 کروڑ (امریکی $20 ملین) کمالئے تھے۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Hooli, Shekhar H۔ "'Sarainodu' (Sarrainodu) movie review by audience: Live update"۔ IBTIMES۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  2. ^ ا ب "Sarainodu 'Sarainodu' (Sarainodu) total worldwide box office collection: Allu Arjun's film grosses Rs. 89 crore in its lifetime"۔ International Business Times. Retrieved on 7 July 2016۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  3. 'Sarainodu' (Sarrainodu) total worldwide box office collection: Allu Arjun's film grosses Rs. 157 crore in its lifetime - International Business Times
  4. Sarrainodu (2017) Official Hindi Dubbed Trailer | Allu Arjun, Rakul Preet Singh
  5. Sarrainodu Movie On SONY MAX | Times Of India
  6. Allu Arjun’s Sarrainodu Hindi version becomes the most watched film on YouTube with 205 million views
  7. "Sarrainodu - Allu Arjun and Boyapati Sreenu Movie. Archives - Southie"۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اگست 2016۔
  8. "Sarrainodu: Watch Allu Arjun shake a leg with Anjali for this Blockbuster song"۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اگست 2016۔
  9. "Anjali not Anushka to shake leg with Bunny in Sarainodu"۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اگست 2016۔
  10. Allu Arjun's Super Hit Movie In 2018 Naa Peru Surya Video Songs
  11. "Allu Arjun, Rakul Preet and Catherine Tresa's 'Sarrainodu' creates s record on YouTube"۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مارچ 2018۔
  12. Shekhar H Hooli۔ "'Sarainodu' (Sarrainodu) 17-day box office collection: Allu Arjun starrer crosses Rs. 100 crore mark in 3rd weekend"۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 جنوری 2017۔

بیرونی روابط[ترمیم]