سرائیکی حروف تہجی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

سرائیکی تحریر دائیں سے بائیں لکھی جاتی ہے۔ عربی رسم الخط کو بنیاد بنا کر مناسب ترمیم سے سرائیکی حروف بنائے گئے ہیں۔[1] عربی میں تو صرف اٹھائیس حروف ہیں۔ سرائیکی میں پنتالیس حروف تہجی ہیں۔ ٻ، ڄ، ڊ،ݙ، ڳ اور ݨ سرائیکی کے چھ خاص حروف ہیں۔

سرائیکی میں اردو کے سارے حروف شامل ہیں۔ ان حروف کے علاؤہ سرائیکی کے چھ خاص حروف ٻ، ڄ، ڊ، ݙ، ڳ، ݨ ہیں۔ نون غنہ کے ساتھ دو مخلوط مرکب الفاظ نڄ اور نڳ ہیں اور دو چشمی ھ کے ساتھ مرکب حروف ستراں ہیں۔ اس طرح اردو کے انتالیس، سرائیکی کے خاص چھ، دو نون غنہ والے اور ستراں ھ والے کل چونسٹھ حروف ہیں، ان میں سے ا، ء، ے، ں اور ھ کے علاوہ باقی انسٹھ حروف صحیح ہیں۔
ٻ ٻلی، ٻکری، ٻوہا، ٻال، ٻلونگڑا، ٻلہݨ، ٻکاٹ، ٻیر، ٻُہاری، ٻاگھڑ ٻلا، ٻچہ، ٻڈھا، ٻُدھ، ٻلہانگ، ٻلی ٻوہاری
ڄ ڄموں، ڄوانترہ، ڄہا، ڄام، ڄنگھ، ڄُل، ڄٹ، ڄبھ، ڄلم، ڄواہاں، ڄلم،
ڊ ڊوں۔ ڊہ، ڊُدھ، ڊوا، ڊاند، ڊیپال پور

ݙ ݙانگ، ݙوئی، ݙاتری، ݙکھݨ، ݙیوا، ݙیـݨ، ݙہی، ݙیݙر، ݙاکو، ݙاڑھی، ݙاند، ݙند، ݙول، ݙانگ، ݙاچی
ڳ ڳاں، ڳوہا، ڳاہـݨـے، ڳیرا، ڳبھرو، ڳاوا، ڳنڈھیری، ڳاں، ڳاہ، ڳُتھلا، ڳٹھ، ڳٹا، ڳچی، ڳُڑ ڳاناں
ݨ وݨ، کھݨ، مکھݨ، کھمݨ، لوݨ، پاݨـی، راݨی، سوہݨاں، ݙیݨ، ڳݨ، چُݨ، وڄݨ، اݨ بݨ، واݨ، سن٘ڄاݨ، کݨ مݨ
ن٘ڄ: ون٘ڄ، تھن٘ڄ، سُن٘ڄاݨ،
ن٘ڳ: ون٘ڳ،رنڳ، انڳ،


سرائیکی حروف[ترمیم]

سرائیکی کے پنتالیس مفرد حروف یہ ہیں۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15
ا ب ٻ پ ت ٹ ث ج ڄ چ ح خ د ڊ ڈ
16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30
ݙ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف
31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45
ق ک گ ڳ ل م ن ں ݨ و ہ ھ ء ی ے

سرائیکی مرکب حروف[ترمیم]


سرائیکی کے انیس مرکب حروف یہ ہیں۔ ان میں سے سترہ ھ سے مخلوط ہیں اور دو نون غنہ سے،

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19
بھ پھ تھ ٹھ جھ چھ دھ ڈھ رھ ڑھ کھ گھ لھ مھ نھ وھ یھ ن٘ڄ(ڃ) ن٘ڳ(ڲ)

مزید حروف[ترمیم]

آ أ ؤ ئ ة

شیکل نے ݨھ کو بھی شامل کیا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]