سرائیکی وکیپیڈیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(سرائیکی ویکیپیڈیا سے رجوع مکرر)

سانچہ:خانہ معلومات ویب گاہ سرائیکی ویکیپیڈیا آزاد دائرۃ المعارف ویکپیڈیا کا سرائیکی نسخہ ہے جس کا آغاز 22 نومبر 2020ء کو ہوا۔ اس وقت سرائیکی ویکیپیڈیا میں 5000 سے زائد مضامین موجود ہیں اور سرائیکی ویکی پیڈیا بلحاظ تعداد مضامین 200 ویں درجہ پر ہے۔

تاریخ[ترمیم]

سرائیکی ویکیپیڈیا پر کام کا آغاز 2008ء میں شروع کیا گیا جو وکیمیڈیا انکوبیٹر پر تھا۔ اس کا آغاز ملتان سے تعلق رکھنے والے ایک دانشور پرویز قادر کے ہاتھوں ہوا۔ بعد ازاں سست روی سے اس پر کام جاری رہا۔ فروری 2018ء تک اس میں 355 مضامین تھے۔ پرویز قادر کی کوششوں سے سرائیکی تحریک کے ایک کارکن اسماعیل بھٹہ نے اس پر مضامین لکھنا شروع کیے اور دونوں نے مل کر سرائیکی ویکیپیڈیا کی منظوری کی کوششیں تیز کر دیں اور وکیمیڈیا کو اس حوالے سے رائے دیتے رہے۔ 22 نومبر 2020ء کو مضامین 3000 سے زائد ہو جانے پر سرائیکی ویکیپیڈیا کی باقاعدہ منظوری دی گئی اور اس کے لیے الگ ویب گاہ لانچ کر دی گئی۔ اس طرح 22 نومبر سرائیکی زبان کے لیے ایک تاریخی دن قرار پایا۔ کسی ادارے کی معاونت کے بغیر اسماعیل بھٹہ اور پرویز قادر سمیت محض چند افراد نے یہ کام کر دکھایا جو اسی طرح جاری ہے۔

سنگ میل[ترمیم]

  • 22 نومبر 2020ء کو سرائیکی ویکیپیڈیا کی باقاعدہ منظوری کر کے الگ ویب گاہ لانچ کی گئی۔
  • 17 اپریل 2022ء کو سرائیکی ویکیپیڈیا کے 5000 مضامین مکمل ہوئے۔