سراج الاخبار دہلی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سراج الاخبار
قسمہفت روزہ
ناشرمطبع سلطانی
مدیرمصلح الدولہ سید ابو القاسم خاں
آغاز30 جولائی، 1841ء
زبانفارسی
اختتام1857ء
صدر دفتردہلی، برطانوی ہندوستان
تعداد اشاعت34

سراج الاخبار دہلی سے شائع ہونے والا فارسی زبان کا ایک ہفتہ وار اخبار تھا۔ یہ اخبار 30 جولائی 1841ءکو مصلح الدولہ سید ابو القاسم خاں کی ادارت میں مطبع سلطانی سے جاری ہوتا تھا[1]۔یہ اخبار اصل میں آخری مغل تاجدار بہادر شاہ ظفر کا روزنامچہ تھا جس میں شاہِ دہلی کی روزانہ مصروفیات اور معمولات کے تاریخ وار اجمالی تذکرہ کے ساتھ ساتھ دوسری سلطنت اور اور ریاستوں کی خاص خاص خبریں بھی درج ہوتی تھیں، کبھی کبھی مقامی خبروں کے علاوہ موسمی حالات و تغیرات بھی درج کیے جاتے تھے۔[2] یہ اخبار بارہ x آٹھ انچ کی تقطیع کے آٹھ صفحات پرشائع ہوتا تھا۔ سر ورق کے بالائی حصہ پر اخبار کا نام جلی حروف میں لکھا ہوتا تھا اور اس کے نیچے ہجری اور عیسوی تاریخ درج ہوتی تھیں اور بادشاہ کا روزنامچہ تاریخ وار درج ہوتا تھا[3]۔ اس کے علاوہ سراج الاخبار میں اردو اور فارسی غزلیں اور قصائد بھی شائع ہوتے تھے۔ سراج الاخبار 1857ء کے ہنگامہ عظیم تک موجود رہا اورآخر بادشاہت کے خاتمے کے ساتھ یہ اخبار بھی بند ہو گیا۔[4]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. محمد یوسف، دلی میں اردو صحافت کے ابتدائی نقوش: دہلی اردو اخبار، ایجوکیشنل بک ہاؤس، دہلی، 2008ء، ص 125
  2. نادر علی خاں، اردو صحافت کی تاریخ، ایجوکیشنل بک ہاؤس، علی گڑھ، 1987ء، ص 133-134
  3. محمد یوسف، دلی میں اردو صحافت کے ابتدائی نقوش: دہلی اردو اخبار، ایجوکیشنل بک ہاؤس، دہلی، 2008ء، ص 126
  4. نادر علی خاں، اردو صحافت کی تاریخ، ایجوکیشنل بک ہاؤس، علی گڑھ، 1987ء، ص 139