سراغ رسانی فکشن
ظاہری ہیئت
سراغ رسانی فکشن جرائم فکشن اور اسراری فکشن کی ذیلی صنف ہے جس میں ایک تفتیش کار یا سراغ رساں (خواہ وہ پیشہ ور ہو، شوقیہ ہو یا سبکدوش شدہ) کسی جرم کی تفتیش کرتا ہے، عموماً قتل کی۔ سراغ رسانی کی یہ صنف انیسویں صدی عیسوی کے وسط میں قیاسی فکشن اور دیگر اصنافِ ادب کے ساتھ وجود میں آئی اور ناولوں میں بالخصوص نہایت مقبول رہی۔ سراغ رسانی فکشن کے چند مشہور ترین کرداروں میں سی آگسٹ ڈوپین، شرلک ہومز، کوگورو آکیچی، مس مارپل اور ہرکل پائرو شامل ہیں۔ بچوں کے لیے تحریر کردہ کہانیاں جیسے دی ہارڈی بوائز، نینسی ڈریو اور دی باکس کار چلڈرن بھی کئی دہائیوں تک اشاعت میں رہیں۔