مندرجات کا رخ کریں

سراغ رساں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مائیر لینسکی کے ہمراہ ایک سراغ رساں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

سراغ رساں دراصل ایک ایسے انسان کو کہتے ہیں جو کھوجی یا محقق ہو۔ یہ اکثر کسی پولیس ادارے یا نجی ایجنسی سے وابستہ ہوتے ہیں۔ بعض اوقات، ان کی خدمات انفرادی طور پر بھی طلب کی جاتی ہیں۔ سراغ رساں بیشتر افسانوں کی زینت بھی بنتے آئے ہیں۔ کچھ سراغ رساں ایسے بھی ہوتے ہیں جو خفیہ پولیس کے طور پر کام کرتے ہیں۔ جہاں دیگر ممالک میں سراغ رساں کے طور پر کام کرنے کے لیے لائسنس کی ضرورت پڑتی ہے، وہاں کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں جرائم کی گتھیاں سلجھانے کے لیے کسی لائسنس کی ضرورت نہیں ہوتی۔

مشورہ گیر سراغ رساں

[ترمیم]

مصنف سر آرتھر کونن ڈویل کے لکھے افسانوں میں شرلاک ہولمز کو ایک مشورہ گیر سراغ رساں کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ جہاں ایک سراغ رساں اپنے کام کے بدلے دیہاڑی کی اُجرت مانگتا ہے، وہاں ڈویل کی تحرینوں کے مطابق ایک مشورہ گیر سراغ رساں مفت کام کر کے قانون دانوں کی مدد کرتا ہے۔ چنانچہ، ہولمز کا کردار اپنی تحقیق کے بدلے کبھی اُجرت نہیں مانگتا تھا۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔