سرتاج عزیز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سرتاج عزیز
(انگریزی میں: Sartaj Aziz ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

مناصب
وزیر خزانہ پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
6 اگست 1990  – 18 جولا‎ئی 1993 
وزیر خزانہ پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
25 فروری 1997  – 6 اگست 1998 
وزیر خارجہ پاکستان[1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
7 اگست 1998  – 12 اکتوبر 1999 
وزیر خارجہ پاکستان[1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
7 جون 2013  – 28 جولا‎ئی 2017 
معلومات شخصیت
پیدائش 7 فروری 1929 (94 سال)[2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مردان  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی اسلامیہ کالج لاہور
جون ایف کینیڈذی سرکاری اسکول
جامعہ پنجاب
ہارورڈ یونیورسٹی  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سفارت کار،  ماہر معاشیات،  سیاست دان،  جنگ مخالف کارکن  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی[3]،  اردو  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی  ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں


سرتاج عزیز7فروری 1929ء میں خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اسلامیہ کالج لاہور، ہیلے کالج آف کامرس اور دیگر تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کی۔ 1949ء میں پنجاب یونیورسٹی سے اقتصادیات کے شعبے میں ڈگری حاصل کی۔ ہارورڈ یونیورسٹی امریکا سے پبلک ایڈمنسٹریشن (اکنامک ڈویلپمنٹ) میں ماسٹر کیا۔ انہوں نے 1950ء میں حکومتی ملازمت اختیار کی اور مختلف عہدوں پر کام کیا۔ 1967ء میں پلاننگ کمیشن میں جوائنٹ سیکرٹری کی حیثیت سے فرائض سر انجام دیے۔ سرتاج عزیز کو بین الاقوامی ممتاز عہدوں پر بھی متمکن رہنے کا موقع ملا ۔1971ء سے 1984ء تک اقوام متحدہ،ورلڈ فوڈ کونسل، انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچر ڈویلپمنٹ اور دیگر اداروں میں کام کیا۔

سیاست میں حصہ[ترمیم]

سرتاج عزیز نے 1984ء میں وطن واپسی پر پاکستانی سیاست میں حصہ لیا اور وزیر مملکت برائے خوراک و زراعت کی حیثیت سے وفاقی کابینہ میں شامل ہوئے۔ وہ1985ء اور 1994ء میں‌خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے۔ اکتوبر1985ء میں وزیراعظم کے خوراک و زراعت کے خصوصی مشیر اور جنوری 1986ء میں وفاقی وزیر خوراک ،زراعت و دیہی ترقی کے عہدے پر فائز ہوئے۔ اگست 1990ء سے جولائی1993ء تک وفاقی وزیر خزانہ، منصوبہ بندی و معاشی امور کے وزیر بھی رہے ۔

جولائی 1993ء ہی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ 1998ء سے 1999ء تک وزیر اعظم میاں نواز شریف کی کابینہ میں وزیر خارجہ جیسے اہم منصب پر فائز رہے۔ سرتاج عزیز سینٹ کی خارجہ ،کشمیر وشمالی علاقہ جات کے امور کے علاوہ خزانہ ،معاشی امور اور خوراک و زراعت کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین بھی رہے ۔

اعزازات[ترمیم]

سرتاج عزیز نے تحریک پاکستان میں بھی حصہ لیا۔46-1945ء کے الیکشن می‌مسلم لیگ کے لیے کام کرنے پر انہیں مجاہد پاکستان کا سرٹیفکیٹ بھی ملا۔ انہوں نے مارچ 1946ء میں قائد اعظم محمد علی جناح‌کے ہاتھوں اسلامیہ کالج لاہور میں اپنی کلاس میں اول آنے پر انعام بھی حاصل کیا۔ 1959 اور 1967ء میں منصوبہ بندی و ترقی کے شعبہ میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہء پاکستان اور ستارہ خدمت سے بھی نوازے گئے ۔

سرتاج عزیز مسلم لیگ ن کی سنٹرل کمیٹی کے رکن ہیں تاہم اب پارٹی میں زیادہ سرگرم نہیں ہیں۔ اب بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی لاہور سے بطور وائس چانسلر بھی منسلک ہیں۔ 80 سالہ زندگی میں بدعنوانی کا ایک دھبہ بھی ان کے دامن پر نہیں لگا۔ یہ بات انہیں دوسرے سیاست دانوں سے ممتاز کرتی ہے ۔

سرتاج عزیز نے پاکستان کی تاریخ اور معاشی موضوعات پر کئی کتابیں لکھی ہیں۔ پاکستان کی تاریخ پر ان کی کتاب "Between Drems and Realities" ایچی سن کالج کے نصاب میں شامل ہے۔ ممتاز ناول نگار نثار عزیز بٹ ان کی بڑی بہن ہیں۔[4]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. بنام: Sartaj Aziz — اخذ شدہ بتاریخ: 25 اپریل 2022
  2. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6fx828m — بنام: Sartaj Aziz — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. Identifiants et Référentiels — اخذ شدہ بتاریخ: 6 مارچ 2020
  4. سنڈے ایکپسیریس، روزنامہ ایکسپریس۔ 13 دسمبر 2009ء
سیاسی عہدے
ماقبل  وزیر خزانہ پاکستان
1990 – 1993
مابعد 
ماقبل  دوسری مدت
1997 – 1998
مابعد 
ماقبل  وزیر خارجہ پاکستان
1998 – 1999
مابعد