سرحد (ممالک)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
دُنیا کے ممالک اور اُن کے سرحدات

دیگر معانی کے لیے یہاں ٹِک کیجئے.

سرحد (border) کسی حکومت یا ریاست وغیرہ کے زمینی کنارے یا حد کو کہاجاتا ہے۔
ماضی میں سرحد کسی حکومت یا ریاست کا مکمل طور پر طے شدہ خط نہیں تھا بلکہ یہ ایک غیر جانبدار خطہ ہوا کرتا تھا جسے گشتی جگہ کہاجاتا تھا۔ گشتی جگہ پر دو متصل ممالک کے فوجی گشت کیا کرتے تھے۔ گشتی جگہ کا تصوّر اب ایک مکمل طور پر طے شدہ اور نشان زدہ سرحد میں تبدیل ہو چکا ہے۔
ہوائی اڈّوں اور بندرگاہوں کو بھی سرحد تصوّر کیا جاتا ہے۔ زیادہ تر ممالک میں ایک مروّجہ نظام کے تحت سرحد پر لوگوں، جانوروں اور دوسری چیزوں کی آمد و رفت کو قابو میں رکھا جاتا ہے۔ بین الاقوامی قانون کے مطابق ہر ملک کو اپنے طور پر سرحدی شرائط نافذ کرنے کا حق حاصل ہے۔ کسی بھی ملک کے سرحد کو پار کرنے کے لیے اُس ملک کے سرحدی شرائط پورے کرنے ہوتے ہیں۔ اگر کوئی شخص یہ شرائط پورے نہیں کرتا، اُسے سرحد پار کرنے کی اِجازت نہیں دی جاتی۔
گزرنامہ(passport) اور ویزا (visa) بھی کئی ممالک کے سرحدات کو پار کرنے کے لیے ضروری دستاویزات ہیں۔ اگر کوئی شخص کسی غیر ملک کے سرحدات کے اندر رِہ کر قیام یا کام کرنا چاہتا ہے تو اِس کے لیے اُسے خصوصی ہجرتی دستاویزات (immigration documents) یا اجازت نامے (permit) کی ضرورت ہوتی ہے۔
اجناس (goods) کو سرحد کے آرپار لے جانے پر محصول (tax) دینا پڑتا ہے۔ اجناس یا دوسری چیزوں جیسے انسان اور جانور وغیرہ کا سرحد کے آرپار خفیہ طور پر لے جانے کو سمگلنگ کہاجاتا ہے جو غیر قانونی ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

نگار خانہ[ترمیم]