سرخ و سیاہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
سرخ و سیاہ
(فرانسیسی میں: Le Rouge et le Noir ویکی ڈیٹا پر عنوان (P1476) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرخ و سیاہ

اصل زبان فرانسیسی  ویکی ڈیٹا پر کام یا نام کی زبان (P407) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
موضوع منافق  ویکی ڈیٹا پر مرکزی موضوع (P921) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ادبی صنف نفسیاتی ناول، تاریخی ناول  ویکی ڈیٹا پر طرز (P136) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ اشاعت نومبر 1830  ویکی ڈیٹا پر تاریخ اجرا (P577) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
او سی ایل سی 18684539  ویکی ڈیٹا پر او سی ایل سی کنٹرول نمبر (P243) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سرخ و سیاہ (انگریزی: The Red and the Black، فرانسیسی=Le Rouge et le Noir)، (فرانسیسی تلفظ: [lə ʁuʒ e lə nwaʁ]) فرانسیسی ادیب ستاں دال کے شہرہ آفاق ناول LE ROUGE ET LE NOIR کا اردو ترجمہ ہے۔ یہ ناول پہلی مرتبہ 1830ء میں دو جلدوں میں شائع ہوا۔[1] انگریزی میں یہ ناول THE RED AND THE BLACK کےنام سے شائع ہوا تھا۔ بقول سمرسٹ ماہم یہ دنیا کے دس بہترین ناولوں میں شمار کیا جا تا ہے۔ ممتاز نقاد مظفر علی سید نے اس ناول کو فرانسیسی بلکہ یورپی ادب کے پایہ بلند کا تعارفیہ قرار دیا ہے۔ اردو اور انگریزی کے علاوہ اس ناول کا دنیا کے متعدد زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے۔ اس ناول میں جوان پادری کی عشقیہ وارداتوں کے روپ میں دورِ حاضر کے انسان کے دل و دماغ کا عکس پیش کیا گیا ہے۔ ازرا پاونڈ کے مطابق اس ناول میں نثر نگاری کا مرتبہ شاعری کے مرتبے سے بھی بلند ہے۔[1] ممتاز ادیب نقاد اور مترجم محمد حسن عسکری نے 1962ء میں اس ناول کو مکتبہ جدید کے لیے ترجمہ کیا تھا۔ بعد میں یہ ترجمہ سنگ میل پبلی کیشنز لاہور سے شائع ہوا۔

ترجمے کا فن بہت ہی احتیاط اور جان کنی کا متقاضی ہوتاہے۔ کسی ایک زبان سے دوسری زبان میں ترجمہ کرنے کے لیے مترجم کو الفاظ کے انتخاب کے لیے زبان میں مہارت اور خاص تکنیک کی ضرورت ہوتی ہے۔ کیونکہ محمد حسن عسکری ترجمہ نگاری کے ہنر وفن میں ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک افسانہ نگار، محقق اور نقاد بھی تھے۔ چنانچہ اردو ترجمہ میں طبع زاد تحریر کی سی روانی ہے۔ بقول احتشام حسین عسکری صاحب کے ترجمے میں اصل ناول کی ساری خوبیاں موجود ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب Aldo Garzanti۔ Enciclopedia Garzanti della letteratura (Italian زبان میں)۔ Milan: Garzanti۔ صفحہ 874۔