سردار بیگم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سردار بیگم ۔ والدہ جاوید اقبال و منیرہ اقبال ۔ آپ کی جمع پونجی سے جاوید منزل (موجودہ علامہ اقبال میوزیم ) کی سات کنال زمین خریدی گئی۔ لیکن آپ کو اس گھر میں صرف تین دن رہنا نصیب ہوا۔ علامہ اقبال کو آپ سے بے حد محبت تھی۔ آپ کا انتقال 23 مئی 1935ء کو ہوا اور آپ کو لاہور میں بی بی پاک دامناں سے ملحقہ قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ علامہ اقبال نے آپ کی وفات پر قطعہ لکھا:

  • راہی سوئے فردوس ہوئی مادرِ جاوید
  • لالے کا خیاباں ہے مرا سینۂ پُر داغ
  • ہے موت سے مومن کی نگہ روشن و بیدار
  • اقبال نے تاریخ کہی ’’سرمۂ مازاغ‘‘[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. (تحریر و تحقیق: میاں ساجد علی‘ علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی)