سردار ذوالفقار علی خان دلہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سردار ذوالفقار علی خان دلہ
رکن پاکستان کی قومی اسمبلی
آغاز منصب
13 August 2018
رکن صوبائی اسمبلی پنجاب
مدت منصب
29 May 2013 – 31 May 2018
معلومات شخصیت
پیدائش 19 مئی 1954ء (70 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
چکوال   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان تحریک انصاف   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سردار ذو الفقار علی خان دلہ پاکستانی سیاست دان جو اگست 2018 سے پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔ اس سے قبل وہ مئی 2013 سے مئی 2018 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے تھے ۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم[ترمیم]

19 مئی 1954 کو چکوال میں پیدا ہوئے۔ [1]

انھوں نے 1997 میں جامعہ کراچی سے قانون میں گریجویشن کیا اور بیچلر آف آرٹس اور بیچلر آف لاز کی تعلیم مکمل کیں۔ [1]

سیاسی کیریئر[ترمیم]

وہ 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی-22 (چکوال-III) سے پاکستان مسلم لیگ (ن) (پی ایم ایل-این) کے امیدوار کے طور پر پنجاب صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

جون 2018 میں، انھیں مسلم لیگ (ن) نے 2018 کے عام انتخابات کے لیے حلقہ پی پی-23 (چکوال-III) سے اپنا امیدوار نامزد کیا تھا۔ لیکن انھوں نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی۔

سردار ذو الفقار 2018 کے عام انتخابات میں حلقہ NA-64 (چکوال-I) سے پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر پاکستان کی قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ انھوں نے 155,214 ووٹ حاصل کیے اور طاہر اقبال کو شکست دی۔ [2]

تنازع[ترمیم]

ستمبر 2018 میں، چکوال کے ایک ڈپٹی کمشنر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور سپریم کورٹ آف پاکستان کو ایک خط لکھا جس میں اس نے دلہ پر الزام لگایا کہ وہ ریونیو فیلڈ اسٹاف کے 17 اراکین کے تبادلوں اور تعیناتیوں میں غیر قانونی طور پر مداخلت کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے دلہ پر یہ بھی الزام لگایا کہ وہ اسے "حکم عدولی کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے"۔

بیرونی ربط[ترمیم]

"سردار ذو الفقار علی خان دلہ"، ذاتی تفصیل، قومی اسمبلی پاکستان، اخذ شدہ بتاریخ 10 مئی 2022 


مزید پڑھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 19 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2018 
  2. "NA-64 Result - Election Results 2018 - Chakwal 1 - NA-64 Candidates - NA-64 Constituency Details - thenews.com.pk"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اگست 2018 


سانچہ:Pakistan-MNA-stub سانچہ:PunjabPK-MPA-stub