ذو الفقار علی کھوسہ
Sardar Zulfiqar Ali Khosa | |
|---|---|
| ذاتی تفصیلات | |
| پیدائش | 20 اکتوبر 1935 |
| وفات | 10 اپریل 2026ء (90 سال) لاہور, Punjab, Pakistan |
| زوجیت | Nadra Begum Faryal Khosa (ش 2014ء) [1] |
سردار ذولفقارعلی خان کھوسہ ( 20 اکتوبر 1935ء-10 اپریل 2026ء)، ایک پاکستانی سیاست دان، سابق سینیٹر اور پنجاب کے سابق گورنر تھے۔[2] انھوں نے پاکستان کی سینیٹ میں پنجاب کی نمائندگی کی۔ سردارذولفقار علی خان 1970ء، 1977ء، 1985ء، 1988ء، 1990ء، 1993ء، 1997ء، 2008ء اور 2013ء میں نو مدتوں کے لیے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ وہ 1962ء میں مغربی پاکستان اسمبلی کے لیے بھی منتخب ہوئے تھے۔ ذو الفقار کھوسہ نے 2018ء کے عام انتخابات میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے لیے بھی انتخاب لڑا لیکن امجد فاروق خان سے ہار گئے۔
سوانح عمری
[ترمیم]ذو الفقار کھوسہ پاکستان کے سب سے سینئر سیاست دانوں میں سے ایک تھے اور 1986 ءسے 2018ء تک پنجاب کی سیاست میں منجھے ہوئے سیاست دان کے طور پر مشہور تھے۔ اس کا تعلق بلوچ کھوسہ قبیلے سے تھا۔ وہ بہادر گڑھ، ڈیرہ غازی خان ضلع پنجاب، برطانوی ہندوستان (اب پاکستان) میں پیدا ہوئے تھے۔
وہ اپنے والد دوست محمد خان کھوسہ کی وفات کے بعد 1935ء میں کھوسہ قبیلہ کے تمن دار بن گئے۔ [2] وہ 17 اگست 1999ء سے 12 اکتوبر 1999ءتک پنجاب کے گورنر رہے۔ وہ 2012ء سے 2018ء تک پنجاب، پاکستان سے سینیٹر رہے۔ ان کے تین بیٹے ہیں: نظام الدین خان کھوسہ، سیف الدین خان کھوسہ اور دوست محمد کھوسہ ہیں۔ [2]
وفات
[ترمیم]ذو الفقار کھوسہ 10 اپریل 2026ءکو لاہور میں 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔[3]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Elderly Khosa confirms his second marriage"۔ 30 جنوری 2014
- 1 2 3 "Member Profile: Sirdar Zulfiqar Ali Khan Khosa"۔ pap.gov.pk۔ Provincial Assembly of the Punjab۔ 2014-11-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-06-14
- ↑ "Sardar Zulfiqar Ali Khosa passes away in Lahore". پاکستان ٹوڈے (بزبان انگریزی). 9 Apr 2026. Retrieved 2026-04-09.
| سیاسی عہدے | ||
|---|---|---|
| ماقبل | گورنر پنجاب 1999 |
مابعد |