سردار عتیق احمد خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

سردار عتیق احمد خان آزاد کشمیر کے دو مرتبہ وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔

  • سردار عتیق احمد سابقہ صدر سردار عبد القیوم خان کے بیٹے ہیں۔
  • سردار عتیق کا پہلا دور 24 جولائی 2006ء سے 6 جنوری 2009 ء تک ہے۔
  • دوسرا دور 29 جولائی 2010ء سے 26 جولائی 2011ء ہے۔
  • قائد حزب اختلاف 15 جنوری 2009 سے 22 اکتوبر 2009 تک رہے۔
  • 5 مرتبہ آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان منتخب ہوئے ۔
  • آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر ہیں۔
  • سردار عتیق احمد خان ’ملٹری ڈیموکریسی‘ کے نام سے اخبارات میں کالم بھی لکھتے رہتے ہیں اور وقتاً فوقتاً پاکستان کی سیاسی ومذہبی جماعتوں کے اتحادی پلیٹ فارم’’دفاع پاکستان کونسل ‘‘ کے اسٹیج پر بھی جلوہ گر ہوتے ہیں[1]
  • انہوں نے اپنے دور حکومت میں کشمیر بینک ، کشمیر ہائی وے اتھارٹی،کشمیر کلچرل اکیڈمی ، سماجی بہبود ٹرسٹ، کشمیر ٹورازم اتھارٹی، ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل اتھارتی جیسے اہم اداروں کی بنیاد رکھی

حوالہ جات[ترمیم]