سردار محمد چوھدری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سردار محمد چوھدری (1937 تا 2004) نے مختصر طور پر قانون کی پریکٹس کی اور پھر 1963 میں پولیس سروس آف پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔ انھوں نے فیلڈ میں خدمات انجام دیں لیکن ان کے کیریئر کا بڑا حصہ انٹیلی جنس، ایف آئی اے اور نارکوٹکس کنٹرول بورڈ میں گذرا۔  مارچ 1997 میں ریٹائر ہونے سے پہلے ان کا آخری عہدہ، پاکستان کا سب سے بڑا اور اہم صوبے پنجاب کا، انسپکٹر جنرل آف پولیس تھا۔ اپنے بھرپور تجربے اور گہری بصیرت کی وجہ سے وہ پولیس اور حکومت کے ایک گائیڈ، دانشمندانہ مشیر کے طور پر ابھرے۔  اسے پولیس فورس کے ساتھ ساتھ عام عوام میں بھی اس کی اعلیٰ دیانتداری، انصاف پسندی اور انسانی طرز عمل کی وجہ سے عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انھوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد کئی کتابیں لکھیں۔

وہ انگریزی اور اردو میں درج ذیل کتابوں کے مصنف ہیں۔

  • الٹیمیٹ کرائم
  • جہانِ حیرت
  • پنجاب پولیس سچ کیا ہے؟
  • کشت وِیران
  • متاع فقیر
  • روش روش روشنی
  • ٹرائل بلیزر
  • پولیس کرائم اینڈ سیاست