سرد جنگ
ریاستہائے متحدہ امریکا اور سوویت یونین اور ان کے متعلقہ اتحادیوں کے درمیان 1940ء سے 1990ء کی دہائی تک جاری رہنے والے تنازع، تناؤ اور مقابلے کو سرد جنگ کہا جاتا ہے۔ اس پورے عرصے میں یہ دو عظیم قوتیں مختلف شعبہ ہائے حیات میں ایک دوسرے کی حریف رہیں جن میں عسکری اتحاد، نظریات، نفسیات، جاسوسی، عسکری قوت، صنعت، تکنیکی ترقی، خلائی دوڑ، دفاع پر کثير اخراجات، روایتی و جوہری ہتھیاروں کی دوڑ اور کئی دیگر شعبہ جات شامل ہیں۔ یہ امریکا اور روس کے درمیان براہ راست عسکری مداخلت کی جنگ نہ تھی لیکن یہ عسکری تیاری اور دنیا بھر میں اپنی حمایت کے حصول کے لیے سیاسی جنگ کی نصف صدی تھی۔ حالانکہ امریکا اور سوویت یونین دوسری جنگ عظیم میں جرمنی کے خلاف متحد تھے لیکن بعد از جنگ تعمیر نو کے حوالے سے ان کے نظریات بالکل جدا تھے۔ چند دہائیوں میں سرد جنگ یورپ اور دنیا کے ہر خطے میں پھیل گئی۔ امریکا نے اشتراکی نظریات کی روک تھام کے لیے خصوصاً مغربی یورپ، مشرق وسطٰی اور جنوب مشرقی ایشیا میں کئی ممالک سے اتحاد قائم کیے۔ اس دوران کئی مرتبہ ایسے تنازعات پیدا ہوئے جو دنیا کو عالمی جنگ کے دہانے پر لے آئے جن میں برلن ناکہ بندی (1948ء-1949ء)، جنگ کوریا (1950ء-1953ء)، جنگ ویتنام (1959ء-1975ء)، کیوبا میزائل بحران (1962ء) اور سوویت افغان جنگ (1979ء-1989ء) قابل ذکر ہیں۔ ان کے علاوہ ایسے ادوار بھی آئے جس میں دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں کمی واقع ہوئی۔ 1980ء کی، دہائی کے اواخر میں سرد جنگ اس وقت اختتام پزیر ہونے لگی جب سوویت رہنما میخائل گورباچوف نے امریکی صدر رونالڈ ریگن سے متعدد ملاقاتیں کیں اور ساتھ ساتھ اپنے ملک میں اصلاحاتی منصوبہ جات کا اعلان کیا۔ اس دوران روس مشرقی یورپ میں اپنی قوت کھوتا رہا اور بالآخر 1991ء میں ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]| ویکی ذخائر پر سرد جنگ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
حوالہ جات
[ترمیم]- سرد جنگ
- بیسویں صدی
- بیسویں صدی کے تنازعات
- بین الاقوامی تعلقات
- تاریخی ادوار
- جغرافیائی سیاسی رقابت
- جوہری جنگ
- روس امریکا تعلقات
- ریاستہائے متحدہ کی جنگیں
- سوویت یونین کی جنگیں
- عالمی تنازعات
- نیٹو شمولیت والی جنگیں
- تاریخ بین الاقوامی تعلقات
- جیرالڈ فورڈ کی صدارت
- ہیری ایس ٹرومین کی صدارت
- 1950ء کی دہائی
- 1960ء کی دہائی
- سرمایہ دارانہ نظام
- ڈیوائٹ ڈی آئزن ہاور کی صدارت
- جارج ایچ ڈبلیو بش کی صدارت
- جمی کارٹر کی صدارت
- جان ایف کینیڈی کی صدارت
- لنڈن بی جانسن کی صدارت
- رونالڈ ریگن کی صدارت
- اشتراکیت
- 1940ء کی دہائی
- 1970ء کی دہائی
- 1980ء کی دہائی
- بین الاقوامی تنازعات
- وارسا معاہدہ
- دہشت کے خلاف جنگ