سرطان جگر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
پسلیوں کی حفاظت میں موجود پیٹ کے بالائی حصے میں جگر کا مقام اور اس سے متصل اعضاء ، غدود اور رگیں

جگر کا سرطان (انگریزی: Liver cancer) ایسے سرطان کو کہا جاتا ہے کہ جو جگر کے خلیات اور نسیجات میں ہی پیدا ہوا ہو، طبی لحاظ سے اس کا درست نام اولی سرطان جگر ہے جس کو انگریزی میں primary liver cancer کہا جاتا ہے۔ جیسا کہ سرطان کی (اسکی قسم کے اعتبار سے) فطرت ہے کہ وہ جسم کے ایک حصے سے دوسرے حصے میں سرایت کرجاتا ہے یا پھیل جاتا ہے لہذا اگر کوئی سرطان جگر کے علاوہ جسم کے کسی دوسرے حصے مثلا پستانوں یا آنتوں میں پیدا ہوا ہو اور پھیل کر جگر تک آگیا ہو تو اس کو ثانوی سرطان جگر کہا جاتا ہے۔