سرنگ محبت (یوکرینی: Туне́ль Коха́ння، Tunel Kokhannya) صنعتی ریلوے کا سیکشن ہے جو کلیوان، یوکرین کے قریب واقع ہے جو اسے آرژیو سے جوڑتا ہے۔ یہ ریلوے سبز محرابوں سے گھرا ہوا ہے۔[2] یہ لمبائی میں تین سے پانچ کلومیٹر ہے۔ یہ عاشقوں کی چہل قدمی کے لیے پسندیدہ جگہ ہے۔[3][4]
یہ لائن کلیوان اسٹیشن کوویل-ریونے لائن سے شروع ہو کر آرژیو کے شمالی علاقے پر پہنچتی ہے، یہ اہم لائن کے ایک لیے اسٹیشن کا بھی کام دیتی ہے۔ یہ مکمل لائن
6.4 کلومیٹر لمبی ہے۔[5] اور تقریبًا 4.9 کلومیٹر چوڑی ہے۔[6] یہ لائن جنگل سے گھری ہے، جس میں تباتیاتی ماحول کی پہنچ 3 سے 4.9 کلومیٹر پر محیط ہے، جیسا کہ مختلف لوگوں نے بیان کیا ہے۔