سروا شکشا ابھیان
Appearance
سروا شکشا ابھِیان (Sarva Shiksha Abhiyan) یا ایس ایس اے (SSA) حکومتِ بھارت کی جانب سے پیش کردہ عالمی معیار کی ابتدائی تعلیم کا ایک منصوبہ ہے۔
سنہ 2000ء-2001ء میں اس کا آغاز ہوا۔[1] اس منصوبے کا مماثل منصوبہ ضلعی ابتدائی تعلیم سال 1993ء-1994ء سے زیرِ عمل تھا۔ اس منصوبے پر بھارت کی 18 ریاستوں کے 22 اضلاع میں عمل درآمد کیا گیا ہے۔ منصوبے کے اخراجات کا 85 فیصد حصّہ مرکزی حکومت کے ذمہ ہے اور بقیہ حصے کا بوجھ ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔
عطیہ
[ترمیم]حکومت ہند نے سال 2011-2012 میں سروا شکشا ابھیان منصوبے کے لیے 21000 روپے کا عطیہ مختص کیا[2]
خصوصیات
[ترمیم]- عالمی معیار کی ابتدائی تعلیم کے لیے واضح ڈھانچے
- ملک بھر میں اعلیٰ معیار کی تعلیم
- ابتدائی تعلیم کے توسط سے سماجی انصاف کا نفاذ
- مرکزی، ریاستی اور بلدیاتی انتظامیوں کی منظّم سرگرمیاں
- ریاستی انتظامیے کے تعلیمی اغراض و مقاصد اور اصولوں کی تکمیل کے لیے بہترین موقع
اغراض و مقاصد
[ترمیم]- سال 2005 تک لازماً ملک گیر پیمانے پر تمام اسکولوں میں نافذ کرنا
- خوش حال زندگی کے لیے تعلیم پر زور دینا
- سماجی اور جنسی تمیز کو مٹا کر سب کو ابتدائی تعلیم کی فراہمی
- مدرسے سے محروم مقامات پر نئے مدسے کا آغاز
- اسکولوں میں سہولتیں بڑھانا
- اساتذہ کے لیے تقویتی پروگراموں کا انعقاد
- درسی کتابوں کی مفت فراہمی
سرگرمیاں
[ترمیم]- بلاک ری سورس سینٹر (Block Resource Centre) یعنی بی آر سی (BRC):سروا شکشا ابھیان ضلعی مرکز کا ماتحت ادارہ ہے جو تعلیمی ضمنی ضلع کے سطح پر سرگرم ہے۔
- کلسٹر ری سورس سینٹر (Cluster Resource Centre) یعنی سی آر سی (CRC):سروا شکشا ابھیان کا ذیلی ادارہ جوپنچایتی سطح پر سرگرم ہے
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Sarva Shiksha Abhiyan"۔ Department of School Education and Literacy, MHRD, Government of India۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2013
- ↑ Rasheeda Bhagat A poor country, rich in corruption، 01 فروری 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ، اخذ شدہ بتاریخ 01 فروری 2016