سروج خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
سروج خان
Saroj khan nachle ve with saroj khan.jpg
 

معلومات شخصیت
پیدائش 22 نومبر 1948  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 3 جولا‎ئی 2020 (72 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات بندش قلب[2]  ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت  ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of India.svg بھارت (26 جنوری 1950–)
Flag of India.svg ڈومنین بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات بی سوہن لال (–1965)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ کوریوگرافر،  رقاصہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی[3]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
فلم فئیر اعزاز برائے بہترین کوریوگرافر (برائے:گرو) (2008)
قومی فلم اعزاز برائے بہترین کوریوگرافر (برائے:سنگرام) (2007)
قومی فلم اعزاز برائے بہترین کوریوگرافر (برائے:جب وی میٹ) (2007)
فلم فئیر اعزاز برائے بہترین کوریوگرافر (برائے:دیوداس) (2003)
قومی فلم اعزاز برائے بہترین کوریوگرافر (برائے:دیوداس) (2003)
افا اعزاز برائے بہترین کوریوگرافر (2000)
فلم فئیر اعزاز برائے بہترین کوریوگرافر (برائے:ہم دل دے چکے صنم) (2000)
نندی اعزاز برائے بہترین کوریوگرافر (برائے:چودالانی وندی) (1998)
فلم فئیر اعزاز برائے بہترین کوریوگرافر (برائے:کھل نائیک) (1994)
فلم فئیر اعزاز برائے بہترین کوریوگرافر (برائے:بیٹا) (1993)
فلم فئیر اعزاز برائے بہترین کوریوگرافر (برائے:سیلاب) (1991)
فلم فئیر اعزاز برائے بہترین کوریوگرافر (برائے:چال باز) (1990)
فلم فئیر اعزاز برائے بہترین کوریوگرافر (برائے:تیزاب) (1989)
افا اعزاز برائے بہترین کوریوگرافر
زی سائن اعزاز برائے بہترین کوریوگرافر  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نرملا ناگ پال، مشہور نام سروج خان (پیدائش 22 نومبر 1948ء- 3جولائی 2020ء) بالی ووڈ کی ممتاز بھارتی رقص کوریو گرافر تھی۔ سروج کی پیدائش ریاست بمبئی (مہاراشٹر)، بھارت میں ہوئی۔ چالیس سالہ پیشہ ورانہ زندگی میں اس نے 200 سے زائد گانوں کی کوریو گرافی کی۔

پیشہ ورانہ زندگی[ترمیم]

نرملا کی پیدائش تقسیم ہند کے بعد اس وقت ہوئی جب اس کے والدین ہجرت کر کے بمبئی منتقل ہوئے۔ نرملا کی فنی زندگی کا آغاز تین سال کی عمر میں بچہ اداکار کے طور پر فلم نذرانہ سے ہوا جس میں وہ شیاما کی بچی بنائی گئیں۔[4] 1950ء کی دہائی میں وہ پس منظر میں بطور اضافی رقاصہ آنے لگی۔ کوریو گرافر بی سوہن لال کی ماتحتی میں کام کرتے وقت اس نے رقص کی تربیت حاصل کی۔ بعد ازاں، خود کوریو گرافی کی طرف آ گئی، پہلے پہل بطور نائب کوریوگرافر اور بعد میں فلم گیتا میرا نام (1974ء) سے ایک آزاد کوریوگرافر کے طور پر کام کرنے لگی۔ البتہ، قابل ذکر کام کرنے میں کئی سال لگے، اس نے سری دیوی پر: فلم نگینہ (1986ء)، مسٹر انڈیا (1987ء) میں گانا ہوا ہوائی اور چاندی فلم (1989ء)، اس کے بعد مادھوری دیکشت کے ساتھ مقبول گانے ایک دو تین فلم تیزاب (1988ء)، تما تما لوگ فلم تھانیدار (1990ء)،[5] اور دھک دھک کرنے لگا گانے اور فلم بیٹا (1992ء) میں کوریو گرافی کی اور خوب تعریف سمیٹی۔ اس کے بعد بولی وڈ کی انفرادی طور پر کام کرنے والی سب سے کامیاب کوریوگرافر بن گئی۔[4][6]

2014ء میں، سروج خان نے ایک بار پھر مادھوری کے ساتھ فلم گلاب گینگ میں کام کیا۔[7]

تنازع[ترمیم]

اپریل 2018ء میں، کاسٹنگ کاؤچ کی حمایت میں بیان دیا کہ، شوبز میں لڑکی کو ریپ کرکے چھوڑ نہیں دیا جاتا، بل کہ اسے روزگار دیا جاتا ہے۔ تاہم بعد ازاں ٹوئٹر اور فیس بک پر سخت تنقید پر انہوں نے معافی مانگ لی۔[8]

وفات[ترمیم]

سروج خان کو 17 جون، 2020ء کو ممبئی میں باندرہ کے گرو نانک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت درج کی گئی تھی، اور 3 جولائی 2020ء رات 1:52 بجے بندش قلب کی وجہ سے ان کا انتقال ہو گیا۔ شدید ذیابیطس اور اس سے متعلق بیماری تھی، ان کی کووڈ-19 کی رپورٹ منفی تھی۔ موت کے وقت وہ 71 سال کی تھیں۔ سروج خان کے بعد اس کے شوہر بی سوہن لال، بیٹے حامد خان اور بیٹیاں حنا خان اور سکینہ خان ہیں۔[9][10]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Saroj Khan, Bollywood’s ‘masterji’, dies of cardiac arrest at 72 — اخذ شدہ بتاریخ: 3 جولا‎ئی 2020
  2. Ace choreographer Saroj Khan, 71, dies of cardiac arrest in Mumbai — اخذ شدہ بتاریخ: 3 جولا‎ئی 2020
  3. Identifiants et Référentiels — اخذ شدہ بتاریخ: 6 مارچ 2020 — ناشر: Bibliographic Agency for Higher Education
  4. ^ ا ب Gulzar؛ Govind Nihalani؛ Saibal Chatterjee (2003). Encyclopaedia Of Hindi Cinema. Popular Prakashan. صفحہ 573. ISBN 978-81-7991-066-5. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 13 جون 2013. 
  5. "'Tamma tamma loge' got okayed in the 48th take: Saroj Khan". Times Of India. 23 مئی 2013. اخذ شدہ بتاریخ 13 جون 2013. 
  6. Shoma A. Chatterji (28 اکتوبر 2012). "Diva of Dance". The Tribune. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 13 جون 2013. 
  7. "Madhuri is still superb: Saroj Khan". The Times of India. 22 مئی 2013. اخذ شدہ بتاریخ 13 جون 2013. 
  8. https://www.ndtv.com/entertainment/saroj-khans-shocker-on-casting-couch-its-age-old-at-least-film-industry-gives-work-1841832
  9. Suvarna، Joyeeta. "Ace choreographer Saroj Khan, 71, dies of cardiac arrest in Mumbai". India TV. 
  10. "Choreographer Saroj Khan passes away". Indian Express. 

بیرونی روابط[ترمیم]

سانچہ:National Film Award Best Choreography