سریتا جوشی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
Photo Of Sarita Joshi From The Celebs grace the Kashish Film Festival press meet.jpg
پیدائش سریتا بھوسلے
17 اکتوبر 1941ء (عمر 78 سال)
پونے، بمبئی پریزیڈنسی، برطانوی راج
دیگر نام گوداوری ٹھکر
پیشہ اداکارہ
سالہائے فعالیت 1950ء-تاحال
شریک حیات پروین جوشی
بچے کیتکی دیو
پوربی جوشی

سریتا جوشی (المعروف بھوسلے) ایک بھارتی اداکارہ ہے، ٹیلی وژن اور فلم اداکارہ اور گجراتی تھیٹر اور مراٹھی تھیٹر کی ایک تجربہ کار اداکارہ ہے۔ وہ مشہور اسٹار پلس "با بہو اور بے بی" میں گوداوری ٹھکر کے کردار کے لیے سب سے زیادہ مشہور ہے۔

1988ء میں، اس کو بھارت کی نیشنل اکیڈمی آف میوزک، ڈانس اینڈ ڈراما نے گجراتی میں کام کرنے کے لیے سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈ سے نوازا۔[1]

ابتدائی زندگی[ترمیم]

سریتا کا جنم پونے کے ایک درمیانہ طبقہ مراٹھی خاندان میں ہوا تھا، حالانکہ وہ وڈودرا میں بڑی ہوئی۔[2]

اس کا باپ بھیم راؤ بھوسلے، ایک بیرسٹر اور ماں کملا بائی رانے، گوا سے تھی۔ اس نے اپنی بہن پدما رانی کے ساتھ نو سال کی عمر میں اسٹیج پر کام کرنا شروع کیا۔ حالانکہ اس نے روایتی تھیٹر سے شروعات کی تھی، اس نے جلد ہی مشہور اداکاراؤں خاص کر شانتا آپٹے کے ساتھ کام کرنا شروع کر دیا۔[2]

وہ اپنی بہن پدما رانی سے شکل میں کافی ملتی جلتی ہے، جو خود ایک مشہور اداکارہ تھی۔

چھ سالوں تک بطور بچی اداکارہ کام کرنے کے بعد اس کو 16 برس کی عمر میں پہلا لیڈ رول ملا۔ وہ انڈین نیشنل تھیٹر میں کام کرنے کے لیے گئی تھی اور وہاں اس کی ملاقات اس کے مستقبل کے شوہر پروین جوشی سے ہوئی۔[2]

ذاتی زندگی[ترمیم]

سریتا نے تھیٹر ہدایت کار اور ڈراما نویس پروین جوشی سے شادی کی تھی۔[3] سریتا اداکارہ کیتکی دیو اور پوربی جوشی کی ماں ہے، کیتکی جس نے کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی میں دکشا اور پوربی جس نے کامیڈی سرکس میں پروگرام کی میزبانی کری۔ اس کی بھتیجی مانسی جوشی رائے اور اس کا بھتیجا شرمن جوشی اداکار ہیں جو تھیٹر آزمودہ کار اروند جوشی کی اولاد ہیں۔[2][4]

فلموگرافی[ترمیم]

ٹیلی وژن[ترمیم]

سال شو کردار چینل
1980 تتلیاں سہارا ون
1990 حسرتیں شانتا بین زی ٹی وی
1999–2002 ایک محل ہو سپنوں کا

رشمی کی ماں

سونی ٹی وی
2005–2010 با بہو اور بے بی گوداوری ٹھکر اسٹار پلس
2009

کچھ کک ہوتا ہے

رانی 9X
2010–2011 چاند چھپا بادل میں نین تارا شرما اسٹار پلس
2012  بیاہ ہماری بہو کا

تلجابائی ڈولکر

سونی ٹی وی
2014–2016 میری عاشقی تم سے ہی

ہنسابین گوردھن داس پاریکھ

کلرز
2016 کھڑکی للتا سوامی
سب ٹی وی
2017 بکولا بوآ کا بھوت

بکولا

اینڈ ٹی وی
2018 ناگن ٣ زیرِ اعلان کلرز
2018 کچھڑی ریٹرنز چمپا کاکی (مہمان) اسٹار پلس

اعزازت[ترمیم]

1988ء میں گجراتی میں اداکاری کرنے کے لیے سریتا کو سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔[3][5] 2007ء میں با بہو اور بے بی میں گوداوری ٹھکر کا مشہور کردار نبھانے کے لیے سریتا کو IDEA انڈین ٹیلی ویژن اکیڈمی ایوارڈز نے بہترین اداکارہ کے اعزاز سے نوازا۔

دیگر اعزازت میں شامل ہیں:

  • ٹانسمیڈیا (Organization felicitating artist on Gujarati Theatre & TV) نے 2007ء میں سریتا کو ”لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ فار گجراتی تھیٹر“ کا اعزاز دیا۔
  • اسٹار پرویوار نے سریتا کو با بہو اور بے بی میں مسلسل چار سال تک اداکاری کرنے کے لیے 'من پسند اداکارہ' کے اعزاز سے نوازا۔
  • ممبئی نگر پالیکا – گولڈ میڈل
  • مراٹھی ناتیہ پریشاد – 1988
  • مہاراشٹر گورو پرسکار – 1990
  • بینک آف انڈیا- اتکرشٹا پرسکار – 1997–98
  • انڈو-امریکن سوسائٹی ایوارڈ فار ایکسیلینس – 1998
  • گجرات گورنمنٹ ایوارڈ – 1998
  • بروہد ممبئی گجراتی سماج – 2000
  • نیشنل اسکول آف ڈراما – (دہلی 2001)
  • RAPA ایوارڈ – 2008
  • جیون گورو پرسکار – 2010

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Theatre – Acting (Language Theatre-wise) – Gujarati"۔ سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈ۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 جولائی 2016۔
  2. ^ ا ب پ ت "All in the family"۔ Indian Today۔ 13 فروری 2008۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2013۔
  3. ^ ا ب "Twining"۔ Screen۔ 22 مارچ 2002۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اگست 2009۔
  4. "Baa, beti aur baby"۔ MiD DAY۔ 28 نومبر 2009۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2013۔
  5. "SNA: List of Akademi Awardees"۔ سنگیت ناٹک اکیڈمی Official website۔ مورخہ 17 فروری 2012 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔

بیرونی روابط[ترمیم]