سری وینکٹیشورا کریشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
سری وینکٹیشورا کریشن پرائیویٹ لیمیٹڈ
پرائیویٹ کمپنی
صنعت تفریح
قیام حیدرآباد، تلنگانہ 2003ء میں
صدر دفتر حیدرآباد، بھارت
کلیدی افراد
دل راجو
سریش
لکشمن
مصنوعات فلمیں
مالک کمپنی دل راجو
ذیلی ادارے
  • سری وینکٹیشورا فلم ڈسٹریبیوشن پرائیویٹ لیمیٹڈ
  • متینی انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لیمیٹڈ
ویب سائٹ www.dilraju.com

سری وینکٹیشورا کریشن (تیلگو: శ్రీ వెంకటేశ్వర క్రియేషన్స్) ایک بھارتی فلم پروڈکشن کمپنی ہے، جس کو بھارتی فلم پروڈیوسر دل راجو نے قائم کیا۔ یہ کمپنی حیدرآباد میں ہے۔[1] یہ کمپنی 2003ء میں قائم کی گئی۔ راجو نے اس کمپنی کے بینر تلے کافی تیلگو فلمیں پروڈیوس کی۔[2] اس کمپنی کی ایک ذیلی کمپنی سری وینکٹیشورا فلم ڈسٹریبیوشن پرائیویٹ لیمیٹڈ کے نام سے موجود ہے جو فلموں کی تقسیم کاری کرتی ہے۔ اس کمپنی نے بھی کافی فلموں کی تقسیم کاری کی ہے۔[3] اس کمپنی نے آریہ (2004ء), بھدرا (2005), بومارلو (2006ء), مسٹر پرفیکٹ (2011ء) اور سیتھما واکٹلو سریملے چیٹو(2013ء) سمیت کئی تیلگو فلمیں پروڈیوس کی ہیں۔[4] اس کمپنی کی ایک اور ذیلی کمپنی متینی انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لیمیٹڈ کے نام سے موجود ہے۔ یہ کمپنی فلمیں پروڈیوس کرتی ہے۔ اس کمپنی نے مارو چرترا اور گگنم سمیت کئی دوسری فلمیں پروڈیوس کی ہیں۔[5]

تقسیم کاری کمپنی[ترمیم]

راجو اور اس کے بھائی نے 1990ء کی دہائی کے شروع میں وینکٹ لکشمی فلمز کے ساتھ فلموں کی تقسیم کاری کرنی شروع کی۔ 1996ء میں انہوں نے سری ہرشتا فلمز کے نام سے ایک نیا آفس کھولا۔[1] زیادہ تر فلمیں جو انہوں نے تقسیم کی وہ باکس آفس پر نا کام رہیں اور ان کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا جس کے وجہ سے کمپنی بند کرنے کی نوبت پڑ گئی۔[1] کچھ عرصہ مارکیٹ کو سمجھنے کے بعد انہوں نے 1999ء میںسری وینکٹیشورا فلم ڈسٹریبیوشن کمپنی کی شروعات کی۔[2] انہوں نے تلنگانہ کے نظام علاقے میں فلم کی تقسیم کاری کا انتخاب کیا۔ پہلی تین فلمیں جو انہوں نے تقسیم کی وہ اکے اکاڈو، نوو وستونی اور سکھی تھی۔ بعد میں انہوں نے کوشی، مراری اور نوو ناکو نچو جیسی کامیاب فلموں کی تقسیم کاری کی۔[2]

پروڈکشن کمپنی اور کامیابیاں[ترمیم]

4 سال تک فلموں کی تقسیم کاری کے بعد 2003ء میں راجو نے سری وینکٹیشورا کریشن کی بنیاد رکھی۔ پہلی فلم جو انہوں نے پروڈیوس کی وہ ہدایت کار وی وی ونایک کی ہدایت کردہ فلم دل تھی۔[1] 2004ء میں انہوں نے ہدایت کار سوکومار کی پہلی فلم آریہ پروڈیوس کی۔ 2005ء میں، انہوں نے ہدایت کار بویاپتی سرینو کی ہدایت میں ایک اور کامیاب فلم بھدرا تیار کی۔[2] ساتھ ہی میں انہوں نوو ناکو نچو، مراری، کوشی، آدی، اتھاڈو، چتراپتی اور پوکری سمیت کئی فلموں کی تقسیم کاری بھی کی۔[2] 2006ء میں انہوں نے ہدایت کار بھاسکر کی ہدایت میں فلم بومرلو پروڈیوس کی۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت "Sri venkateswara creations"۔ Dil Raju's Website۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 فروری 2012۔
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث "Dil Raju SVC pvt ltd"۔ idlebrain۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 فروری 2012۔
  3. "Distribution"۔ Dil Raju's Website۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 فروری 2012۔
  4. "Dil raju banner"۔ One India۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 فروری 2012۔
  5. "Dil Raju Matinee Entertainments"۔ MAA Stars۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 فروری 2012۔

بیرونی روابط[ترمیم]