سشما سنگھ (آئی اے ایس)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سشما سنگھ (آئی اے ایس)
 

بھارت کے سابق چیف انفارمیشن کمیشنر
مدت منصب
6 دسمبر 2013 – 21 مئی 2014
دیپک سندھو
راجیو ماتھر
معلومات شخصیت
پیدائش 22 مئی 1949ء (75 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نوکریاں آئی اے ایس   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سُشما سنگھ (پیدائش: 22 مئی، 1949ء) بھارت کی خاتون چیف انفارمیشن کمشنر رہ چکی ہیں۔ وہ یہ عہدہ سنبھالنے والی بھارت کی دوسری خاتون ہیں۔ 22 مئی 2014ء کو ان کے وظیفے کے بعد اس عہدے پر راجیو ماتھر فائز ہوئے۔[1][2]

ابتدائی تعلیم[ترمیم]

سشما کی پیدائش 22 مئی 1949 کو رانچی میں ہوئی تھی۔ ان کی ابتدائی تعلیم رانچی میں ہوئی۔ انھوں نے رانچی یونیورسٹی سے گریجویشن آنرز کی پڑھا़ئی مکمل کرنے کے بعد پبلک ایڈمنسٹریشن میں پی جی ڈپلوما کیا۔ اس کے بعد وہ بھارتی انتظامی خدمات (آئی اے ایس) کی رکن اور جھارکھنڈ کیڈر کے 1972ء کی بیچ کی آئی اے ایس افسر بنیں۔[3]

کیریئر[ترمیم]

سشما نے اپنے کیریئر کی شروعات بہار ہی سے کیا اور سب سے پہلے زرعی مصنوعات کی کمشنر بنیں۔ اس کے بعد وہ بنیادی تعلیم، ثانوی اور اعلی تعلیم کے شعبہ جات اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی سیکرٹری کے ساتھ ساتھ بہت سے محکموں میں چیف سکریٹری کا عہدہ سنبھالا۔ بہار سے جھارکھنڈ علاحدہ ریاست بننے کے بعد وہ ریاست کی پہلی داخلہ معتمد مقرر ہوئیں، جو بعد میں ریاست کی ترقی کمشنر بنیں۔ اس کے بعد وہ مرکزی حکومت کی آبی وسائل کی وزارت میں اضافی معتمد اور دیہی محکمے کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری مقرر ہوئیں۔ وہ بھارت کے پنچایتی راج کی وزارت کی سیکرٹری اور شمال مشرقی ترقی کی وزارت میں معتمد کا بھی عہدہ سنبھالا۔ وہ 1972ء سے 1992ء تک بھارتی انتظامی خدمات کی رکن رہ چکی ہیں۔ اس کے بعد وہ مرکزی حکومت کی معتمد بنیں۔[4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "रांची की सुषमा सिंह मुख्य सूचना आयुक्त"۔ زی نیوز بی سی سی۔ 6 دستمبر 2013۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 दिसम्बर 2013 
  2. "सुषमा चीफ इन्फॉरमेशन कमिश्नर"۔ नवभारत टाइम्स۔ 6 دستمبر 2013۔ 22 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 دستمبر 2013 
  3. "केंद्रीय सूचना आयुक्त सुषमा सिंह : प्रोफाइल"۔ ویب دنیا، ہندی۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 دسمبر 2013 
  4. "सूचना आयुक्त सुषमा सिंह होंगी नई मुख्य सूचना आयुक्त"۔ لائیو ہندوستان۔ 5 دسمبر 2013۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 دسمبر 2013