سشمیتا سین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(سشمتا سین سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
سشمیتا سین
(بنگالی میں: সুস্মিতা সেন خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقامی زبان میں نام (P1559) ویکی ڈیٹا پر
Sushmita Sen1.jpg 

معلومات شخصیت
پیدائش 19 نومبر 1975 (44 سال)[1]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
حیدرآباد، دکن  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
رہائش ممبئی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں رہائش (P551) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of India.svg بھارت  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
قد 173 سنٹی میٹر  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں قد (P2048) ویکی ڈیٹا پر
وزن 54 کلو گرام  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں وزن (P2067) ویکی ڈیٹا پر
تعداد اولاد 2   خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعداد اولاد (P1971) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
مادر علمی متھی بائی کالج  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعلیم از (P69) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ اداکارہ،  ماڈل،  شریک مقابلہ حسن،  فلم اداکارہ،  کاروباری شخصیت  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ ورانہ زبان ہندی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر
اعزازات
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحات  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی (P345) ویکی ڈیٹا پر

سشمیتا سین بھارتی اداکارہ اور ماڈل ہیں ۔ وہ 19 نومبر 1975 کو پیدا ہوئیں[2]۔ انھوں نے اٹھارہ سال کی عمر میں "مس یونیورس" کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی بھارتی خاتون ہیں [3]۔ وہ ایک تنہا ماں ہیں جنہوں نے 2000 میں پہلی بیٹی اور 2010 میں دوسری بیٹی گود لی۔ انہوں نے ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ تامل اور بنگالی فلموں میں بھی کام کیا۔بہترین اداکاری کی وجہ سے مختلف ایوارڈز حاصل کیے انہیں اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔مس یونیورس کا اعزاز جیتنے کے بعد انہیں مختلف فلموں میں اداکاری کی پیشکش ہوئی اور انہوں نے  اداکاری کا آغاز فلم "دستک "سے کیا جو 1996 میں ریلیز ہوئی. ان کی پہلی کامیاب کمرشل تامل فلم "رت جگا" ہے جو 1997 میں ریلیز ہوئی اس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں صرف تم,  قسم, آنکھیں اور میں ہوں ناں شامل ہیں جنہوں نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔ انہوں نے فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ اسٹیج پر بھی اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرےاور مختلف معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا اور انہیں اپنے سماجی کاموں کی وجہ سے 2013 میں مدر ٹریسا ایوارڈ بھی جیتا۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

سشمیتا سین 19 نومبر 1975 کو ایک بنگالی بادیا فیملی خاندان ، حیدرآباد میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد سابقہ بہارتی فضایہ میں ونگ کمانڈر کے عہدے پر فائز رہے ہیں اور ان کی ماں سبحانہ سین ماہر زیورات ڈیزائنر ہیں ۔جن کا دبئی میں اسٹور ہے۔

مس انڈیا[ترمیم]

سشمیتا نے "فیمینا مس انڈیا" کے مقابلے میں حصہ لیا اور فیمینا "مس انڈیا یونیورس" کا اعزاز اپنے نام کیا ۔جس کے بعد وہ مس یونیورس 1994 کے عالمی مقابلے کے لیے اہل ہوگئیں۔ [4]

مس یونیورس[ترمیم]

1994 میں سشمیتا سنگ نے عالمی مس یونیورس کے مقابلے میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے حصہ لیا اور اس مقابلے کا اعزاز اپنے نام کیا وہ پہلی بھارتی خاتون تھیں جن کے نام یہ اعزاز ہوا [5]۔ مس یونیورسٹی اعزاز کو جیتنے کے 23 سال بعد 30 جنوری 2017 کو انہوں نے مس یونیورس 2016 میں بطور جج فرائض سر انجام دیے یہ مقابلہ مال آف ایشیا ارینہ ، میٹرو منیلا فلپائن میں منعقد ہوا۔

فلمیں[ترمیم]

  • دستک 1996
  • زور 1997
  • صرف تم 1999
  • ہندوستان کی قسم 1999
  • بیوی نمبر 1 1999
  • آغاز 2000
  • فضا 2000
  • کیوں کہ میں جھوٹ نہیں بولتا 2001
  • نائیک 2001
  • بس اتنا خواب ہے 2001
  • آنکھیں 2002
  • تم کو نہ بھول پائیں گے 2002
  • فی الحال 2002
  • سمے 2003
  • پرآن جائے پرشان نہ جائے 2003
  • واستو شاستر 2003
  • پیسہ وصول 2004
  • میں نے پیار کیوں کیا 2005
  • میں ایسا ہی ہوں 2005
  • بے وفا 2005
  • رام گوپال ورما 2007
  • کرمااور ہولی 2009
  • ڈو ناٹ ڈسٹرب 2009
  • دلہا مل گیا 2010
  • نرباک 2015

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اجازت نامہ: CC0
  2. "Bollywood beauty Sushmita Sen turns 40"۔ The Indian Express۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2016۔
  3. "Fans wish Zeenat, Sushmita on birthday"۔ Sify.com۔ 23 نومبر 2011۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 فروری 2012۔
  4. "The Hindu Business Line : Coke-Sushmita Sen deal cancelled"۔ Thehindubusinessline.in۔ 16 جولا‎ئی 2003۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اکتوبر 2011۔
  5. "Miss Universe 1994 - Full results"۔ Critical Beauty۔ 3 جولا‎ئی 2012۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 مئی 2018۔