مندرجات کا رخ کریں

سشیلا تیریا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سشیلا تیریا
ذاتی تفصیلات
پیدائش21 اکتوبر 1956(1956-10-21)
کالاپور، میوربھنج ضلع، اڈیشہ
وفات14 فروری 2024ء(2024-02-14) (67 سال)
بھوبنیشور، اڈیشہ
جماعتانڈین نیشنل کانگریس
مادر علمیاتکل یونیورسٹی
 

سشیلا تیریا (6 فروری 1956ء – 1 فروری 2026ء)، ایک بھارتی سیاست دان تھیں جن کا تعلق انڈین نیشنل کانگریس سے تھا۔ وہ اڈيشا سے بھارتی پارلیمان کے ایوانِ بالا راجیہ سبھاکی رکن رہیں۔ اس کے علاوہ وہ دو بار لوک سبھا کے لیے بھی منتخب ہوئیں۔ وہ قبائلی حقوق اور خواتین کی بہبود کے لیے اپنی کوششوں کی وجہ سے جانی جاتی تھیں۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم

[ترمیم]

سشیلا تیریا 6 فروری 1956ء کو ریاست اڈیشہ کے ضلع میوربھنج کے گاؤں کالاپور میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد کا نام روپ نارائن تیریا تھا۔ انھوں نے اتکل یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔[1]

سیاسی کیریئر

[ترمیم]

سشیلا تیریا نے کم عمری میں ہی سیاست میں قدم رکھا اور پسماندہ طبقات و قبائل کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا۔ وہ 1986ء میں پہلی بار میوربھنج حلقے سے لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئیں۔1994ء میں وہ دوسری مرتبہ لوک سبھا کی رکن بنیں۔ اور 2006ء میں انھیں راجیہ سبھا کے لیے منتخب کیا گیا، جہاں انھوں نے 2012ء تک خدمات انجام دیں۔ وہ کانگریس پارٹی کے مختلف تنظیمی عہدوں پر بھی فائز رہیں اور یوتھ کانگریس کی نائب صدر اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری بھی رہیں۔

وفات

[ترمیم]

سشیلا تیریا کا انتقال 1 فروری 2026ء کو ریاست اڈیشہ کے دار الحکومت بھوبنیشور کے ایک نجی ہسپتال میں ہوا۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھیں۔ ان کی وفات پر اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ اور دیگر اعلیٰ سیاسی قیادت نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔[2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ADR۔ "SUSHILA TIRIYA(Indian National Congress(INC)):Constituency- Mayurbhanj(ORISSA) - Affidavit Information of Candidate"۔ myneta.info۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-07-29
  2. Senior Odisha Congress Leader, Former MP Sushila Tiriya Passes Away at 70