سطح البینی اصطلاحات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
  • اس صفحے پر ایسی اصطلاحات کے اردو اور انگریزی متبادلات درج کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ جو اردو ویکیپیڈیا پر آنے والے ایک نئے صارف کے لیے (اردو دانوں کی عمومی لاپروائی و پسماندگی کی وجہ سے ) اجنبی ہو سکتی ہیں۔ یہاں صرف ایسی اصطلاحات ہی کو داخل کیا گیا ہے جو کسی نہ کسی طرح سے اردو ویکیپیڈیا کی سطح البین (INTERFACE) پر صارف کے سامنے آسکتی ہیں۔
  • ہر اصطلاح کو (انگریزی میں بھی اور اردو میں بھی) تلاش کے خانے میں لکھ کر اس کی مزید تفصیل دیکھنا طالب / طالبہ کی ذاتی ذمہ داری کے زمرے میں آتا ہے۔


انگریزی اصطلاح اردو متبادل
Blog مدونہ
Blogger مدونی
Bloggers مدونین
Blogging مدونیت
Blogs مدونات
Browse تصفحہ (یعنی صفحات دیکھنا یا ورق گردانی کرنا، عربی کے صفح سے بنا ہوا ؛ اسی صفح سے اردو میں صفحہ (page) بھی بنایا جاتا ہے)
Browsing تصفحہ (عربی کے صفح سے بنا ہوا۔ مزید دیکھیں Browse)
Browser (یعنی صفحے والا یا صفحات دکھانے والا، متصفحہ بھی عربی کے صفح سے بنا ہوا ہے ؛ اسی صفح سے اردو میں صفحہ بھی بنایا جاتا ہے)
Computer کمپیوٹر
Computer programme شمارندی پروگرام
Download ڈاؤنلوڈ (زیر اردو میں ڈاؤن اور ثقل سے اثقال، لوڈ کرنے کے لیے آتا ہے)
Feature سیماء (جمع: سیمات)
Fold / roll لف ---- (اسی سے اردو میں لفافہ اور ملفوف کے الفاظ بنائے جاتے ہیں)
File فائل (لف سے بنا ہوا لفظ ہے جس کے معنے لپیٹنے یا fold کرنے کے ہوتے ہیں، لف ہی سے اردو میں لفافہ بھی بنایا جاتا ہے)
Filing املف
Folded ملفوف
Folder ملفوفہ
Go حرکت
Graphics تخطیط
Internet شبکہ
Net جال، شبکہ (انٹرنیٹ کے مفہوم میں)، شراکہ (نیٹورک کے مفہوم میں)
Network شراکہ
Program پروگرام (جمع : برنامجات)
Random تصادف
Random article تصادفی مقالہ
Site وقوع (جمع : وقوعات)
Tab لوحہ (جمع: لوحات / لوحین --- لوح سے بنا ہوا لفظ)
Take back بازگرد / بازگردانی (واپس مڑنا، پیچھے کو پلٹنا)
Technology ٹیکنالوجی
Tutorial اموختار
Upload اپلوڈ (زبر اردو میں اپ اور ثقل سے اثقال، لوڈ کرنے کے لیے آتا ہے)
Upload file اپلوڈ فائل
Web جال (بالخصوص انٹرنیٹ کے مفہوم میں)
Web page صفحۂ جال
Website وقوع جال
Web browser ویب براؤزر