سعادت یار خان رنگین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(سعادت یار خاں رنگین سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
سعادت یار خان رنگین
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1757  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
سرہند-فتح گڑھ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات سنہ 1835 (77–78 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
لکھنؤ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
شہریت بھارتی شہری  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
پیشہ شاعر  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر

سعادت یار خان رنگین (پیدائش: 1757ء— وفات: 1835ء) اردو زبان کے شاعر تھے۔ ریختی کے موجد سرہند میں پیدا ہوئے دہلی میں تعلیم پائی۔ زندگی کا زیادہ حصہ وہیں بسر ہوا۔ سپاہی پیشہ آدمی تھے۔ سیر و سیاحت کا شوق تھا۔ اکثر امرا کے پاس ملازم رہے۔ شہزادہ سلیمان شکوہ کے دربار سے بھی وابستہ رہے۔ چند دن نظام حیدر آباد دکن کی فوج میں افسر توپ خانہ بھی رہے۔ آخر میں ملازمت ترک کرکے گھوڑوں کی تجارت شروع کر دی۔ سید انشا کے گہرے دوست تھے شعر میں پہلے شاہ حاتم کے شاگرد ہوئے۔ پھر محمد امان نثار کوکلام دکھانے لگے۔ مصحفی سے بھی مشورہ سخن کرتے تھے۔ خوبصورت، عاشق مزاج، خلیق اور متواضع آدمی تھے۔ عیش و عشرت کے ماحول نے غزل سے ریختی کی طرف مائل کر دیا جس کے یہ موجد خیال کیے جاتے ہیں۔ لکھنؤ میں وفات پائی

تصانیف[ترمیم]

چار اردو دیوان چار عناصر رنگین کے نام سے ہیں۔ پہلا دیوان ریختہ ہے دوسرا بیختہ اور تیسرا آمیختہ جبکہ چوتھا انگیختہ۔ پہلے دو دیوانوں میں عاشقانہ کلام ہے۔ تیسرے میں ہزلیات ہیں۔ اس میں شیطان کی مدح میں ایک قصیدہ بھی ہے۔ جس کی ابتدا بسم اللہ کی بجائے نعوذ باللہ سے کی گئی ہے۔ چوتھا دیوان دیختی کا ہے، اس کے علاوہ کئی مثنویاں ہیں۔