مندرجات کا رخ کریں

سعودی عرب بس حادثہ 2023ء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
2023 سعودی عرب بس حادثہ
تفصیلات
تاریخ 28 مارچ 2023
مقام صوبہ عسیر، سعودی عرب کے جنوب مغرب میں
ملک سعودی عرب
واقعہ کی قسم سڑک پر حادثہ
وجہ بریک فیل ہونا
شماریات
اموات کم از کم 20
زخمی 29

28 مارچ 2023ء کو عمرہ زائرین کو لے جانے والی ایک بس سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع صوبہ عسیر میں ایک پل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 20 زائرین جاں بحق اور 29 زخمی ہو گئے۔ مقتولین عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ جا رہے تھے۔ حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا جس کی وجہ سے بس الٹ گئی اور آگ لگ گئی۔ سعودی سول ڈیفنس اور ریڈ کریسنٹ اتھارٹی کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری کارروائی کی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق مختلف قومیتوں سے بتایا جاتا ہے۔ [1][2]

پس منظر

[ترمیم]

بریک فیل ہونے کے باعث عمرہ زائرین کو لے جانے والی بس پل سے ٹکرا کر الٹ گئی اور آگ لگ گئی۔ یہ واقعہ عسیر صوبے اور ابہا شہر کو ملانے والی سڑک پر پیش آیا، جس سے سعودی شہری دفاع اور ہلال احمر اتھارٹی نے فوری کارروائی کی۔ [3][4]

رد عمل

[ترمیم]

اس واقعے پر سعودی بادشاہ محمد بن سلمان آل سعود اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے غم اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ [5]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "At least 20 Umrah pilgrims killed, 29 injured in bus crash heading to Mecca"۔ 28 March 2023 
  2. "At least 20 killed after bus carrying pilgrims crashes in Saudi" 
  3. "Saudi Arabia: At least 20 Umrah pilgrims killed, 29 injured in horrific bus crash in Asir" 
  4. "20 killed in bus crash in Saudi Arabia"۔ 28 March 2023 
  5. "PM expresses grief over death of Umrah pilgrims in bus accident in Saudi Arabia"۔ 28 March 2023 

سانچہ:Road incidents in 2023