سعودی وژن 2030ء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سعودی وژن 2030ء کا لوگو

سعودی وژن 2030ء یا سعودی رویا 2030ء (عربی: رؤية السعودية ٢٠٣٠) حکومت سعودی عرب کا منصوبہ ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ سعودی عرب کی معیشت کا تیل پر انحصار ختم کیا جائے۔ 25 اپریل 2016ء کو شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود نے اس کی تفصیلات کا اعلان کیا تھا۔[1] اس وژن کے تحت کل 80 منصوبوں کا اعلان کیا گیا۔

اس اعلان میں جن منصوبوں کا ذکر ہے ان میں بحیرہ احمر پر شاہ عبد اللہ بندرگاہ کی تعمیر قابل ذکر ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. مروہ رشاد (24 اپریل 2016ء)۔ "سعودی شہریوں کو شہزادے کی جانب سے مستقبل کے منصوبوں کا انتظار ہے"۔ روئٹرز۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اپریل 2016ء