سعیدہ وارثی
سعیدہ وارثی | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(انگریزی میں: Sayeeda Warsi, Baroness Warsi) | |||||||
محکمہ خارجہ ودولت مشترکہ برطانیہ | |||||||
مدت منصب 4 ستمبر 2012 – 5 اگست 2014 | |||||||
وزیر اعظم | ڈیوڈ کیمرن | ||||||
| |||||||
وزیر برائے مذہب اور سماجی امور | |||||||
مدت منصب 4 ستمبر 2012 – 5 اگست 2014 | |||||||
وزیر اعظم | ڈیوڈ کیمرن | ||||||
| |||||||
سربراہ کنزرویٹو پارٹی | |||||||
مدت منصب 12 مئی 2010 – 4 ستمبر 2012 لارڈ فیلڈمین الیسٹری کے ساتھ بطور مددگار | |||||||
| |||||||
Minister without Portfolio | |||||||
مدت منصب 12 مئی 2010 – 4 ستمبر 2012 | |||||||
| |||||||
Shadow Minister of State for Community Cohesion and Social Action | |||||||
مدت منصب 2 جولائی 2007 – 11 مئی 2010 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 28 مارچ 1971 (48 سال) دیوسبوری | ||||||
شہریت | ![]() | ||||||
مذہب | سنی مسلمان | ||||||
جماعت | کنزرویٹو پارٹی | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ لیڈز | ||||||
پیشہ | سیاست دان | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی | ||||||
ویب سائٹ | |||||||
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ | ||||||
ترمیم ![]() |
سعیدہ وارثی 28 مارچ 1971 کو انگلستان کے شمالی علاقہ ویسٹ یارکشائر کے ایک شہر ڈیوزبری میں پیدا ہویں۔ سعیدہ وارثی آج کل برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کی چئیرمین اور وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی کابینہ کی رکن ہیں۔ وہ یہ اعزاز رکھنے والی پہلی مسلمان، ایشیائی اور پاکستانی خاتون ہیں۔ اسی کے ساتھ وہ برطانیہ کے ہائوس آف لارڈز کی رکن ہیں۔ پارلیمنٹ کے اس ادارے کی رکن کی حیثیت سے انہیں بیرونس سعیدہ وارثی کہا جاتا ہے۔
فہرست
خاندان و ابتدائی زندگی[ترمیم]
ان کے والدین کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع گوجر خان کے گائوں بیول سے ہے۔ ان کے والد برطانیہ ایک مزدور کی حیثیت سے ہجرت کر کے آئے تھے۔ سعیدہ نے ابتدائی تعلیم برطانیہ ویسٹ یارکشائر کے ایک قصبہ ڈیوزبری سے حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے لیڈز یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔ دسمبر 2007 میں ان کی پہلے شوہر سے علیحدگی ہو گئی جو رشتے میں ان کے ماموں کا بیٹا تھا۔ اگست 2009 کو سعیدہ وارثی افتحار اعظم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔
سیاسی دور[ترمیم]
تعلیم کے بعد انہوں نے ٹوری پارٹی کے مقامی چیئرمین کے ساتھ وکالت کی ایک فرم کھولی۔ 2003 میں انہوں نے پہلی مرتبہ کنزرویٹو پارٹی کی ایک میٹنگ سے خطاب کیا۔ 2005 میں انہیں ڈیوزبری سے ممبر آف پارلیمنٹ کا ٹکٹ دیا گیا مگر وہ کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔
سعیدہ وارثی کو4 جولائی 2007 میں ہاؤس آف لارڈز کا رکن نامزد کر دیا گیا۔ ان کی صاف گو باتیں انہیں دیگر سیاست دانوں سے منفرد بناتی ہیں۔
2014 اسرائیل و غزہ تنازع پر احتجاج[ترمیم]
[[غزہ پر اسرائيل کے موجودہ حملہ پر دنیا بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے، مگر ابدی تک کسی ملک میں استعفا صرف سعیدہ وارثی نے دیا ہے، پہلے انہوں نے اپنی حکومت میں رہتے ہوئے اسرائیل کے حملوں کی مخالفت کی، مگر برطانوی حکومت کی پالیسی نا بدلی تو انہوں نے استعفا دے دیا۔
انھوں نے 21 جولائی 2014 کو اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’معصوم شہریوں کے قتلِ عام کو بند ہونا چاہیے۔ غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے اور دونوں جانب تکالیف کے خاتمے کے لیے رہنمائی کی ضرورت ہے۔
تین دن بعد انھوں نے ٹویٹ کی کہ ’کیا لوگ بچوں کے قتلِ عام کی توجیحات پیش کرنا بند کریں گے؟ ہماری جو بھی سیاست ہو مگر اس کا کوئی جواز نہیں ہے۔ صرف غزہ پر دکھ ہوتا ہے۔
[1]
منگل 5 اگست 2014 کو سعیدہ وارثی نے اپنے عہدے سے بطور احتجاج استعفی دے دیا اور کہا کہ غزہ ميں فلسطینی ہلاکتوں پر برطانوی حکومت کی پالیسی کا ’اخلاقی طور پر دفاع‘نہیں کیا جا سکتا۔ انھوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ حکومت کی غزہ پالیسی کی مزید حمایت نہیں کر سکتی ہیں۔
اعزازات[ترمیم]
17 مئی 2010 کو سعیدہ وارثی کو برطانیہ کی حکمران جماعت کاچئیرمین اور ساتھی ہی کنزرویٹیو اور لبرل کی مخلوط برطانوی حکومت کی کابینی میں شامل کیا گیا تو وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ایشیائی، مسلمان اور پاکستانی خاتون تھیں۔ مارچ 2009 میں برطانیہ کی ایک مقامی تنظیم نے انہیں برطانیہ کی سب سے طاقتور مسلمان خاتون قرار دیا تھا۔
تنقید[ترمیم]
برطانوی کابینہ0 کے اجلاس میں سعیدہ وارثی نے پاکستانی کے روایتی لباس یعنی شلوار قمیض اور دوپٹہ پہن کر شرکت کی ان کے بارے عام طور پر مغربی نشریاتی ادرے یہ مشہور کرتے تھے کہ وہ صرف مغربی لباس ہی زیب تن کرتی ہیں۔
5 اگست 2014 کو سعیدہ وارثی نے استعفا دے دیا، جس پر بہت سوں نے تعریف کی جبکہ کئی افراد نے ان کے اس رویے پر تنقید کی، لارڈ طارق احمد نے کہا کہ ان کا احتجاج ٹھیک، مگر طریقہ کار غلط ہے۔[2]
فلاحی کام[ترمیم]
سعیدہ وارثی سیاسی ذمہ داریوں کے ساتھ سویرا فائونڈیشن نامی ایک فلاحی تنظیم کی بھی سربراہ ہیں جس کے تحت پاکستان کی مستحق خواتین کے لیے خدمات سر انجام دی جاتی ہیں۔
بیرونی روابط[ترمیم]
- سعیدہ وارثی کی ویب سائیٹ
- کنزرویٹو پارٹی کاپروفائل
- [1] بی بی سی کا ربط
- فیصل مسجد میں پارٹی چئیرمین کے ہمراہ
حوالہ جات[ترمیم]
![]() |
ویکی کومنز پر سعیدہ وارثی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- صفحات مع خاصیت P1559
- 1971ء کی پیدائشیں
- 28 مارچ کی پیدائشیں
- صفحات مع خاصیت P102
- صفحات مع خاصیت P856
- انگریز مسلمان
- برطانوی پاکستانی
- برطانوی مسلمان خواتین سیاست دان
- برطانوی وکلاء
- بقید حیات شخصیات
- پاکستانی نژاد انگریز افراد
- پنجابی خواتین
- پنجابی شخصیات
- لیڈز یونیورسٹی کے فضلا
- مملکت متحدہ کی پریوی کونسل کے ارکان
- وزرائے برطانیہ
- یارکشائر کی شخصیات