سفائر ٹیکسٹائل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سفائر ٹیکسٹائل
Sapphire Textile
عوامی
صنعتٹیکسٹائل
قیام1940ء (1940ء) کلکتہ، بھارت
صدر دفترلاہور، پاکستان
مصنوعاتٹیکسٹائل اور لوازمات
آمدنیIncrease $ 800 ملین
کل اثاثےIncrease US$500 ملین 50 ارب روپیہ
ملازمین کی تعداد
12,000 (2012)
ذیلی ادارےسفائر
ویب سائٹwww.sapphire.com.pk

سفائر ٹیکسٹائل ایک پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنی ہے۔ اس کمپنی کا صدر دفترلاہور پاکستان میں واقع ہے۔ یہ عمودی مربوط ٹیکسٹائل گروپ ہے، جو تاگا، کپڑا اور تیار لباس تیار کرتا ہے۔ یہ ایک بین الاقوامی کمپنی ہے اور اس کی مصنوعات کو دنیا بھر میں 35 سے زیادہ مقامات پر برآمد کیا جاتا ہے۔ اس میں 16،000 سے زیادہ افراد ملازم ہیں۔

2012 میں اس کمپنی کا کاروبار 800 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ تھا ، جس میں 500 ملین امریکی ڈالر سے زائد کا اثاثہ تھا۔ اس کی کتائی کی گنجائش 350000 تکلا ہے جس کی پیداواری صلاحیت 65000 کلو گرام کپڑا ہے، بنا ہوا کپڑا رنگنے اور تیار کرنے اور ملبوسات کے یونٹ میں 500 ٹن کورا کپڑااور 300 ٹن رنگے ہوئے اور تیار شدہ کپڑے کی پیداوار ہے۔ اور ماہانہ 430،000 لباس تیار کرنے کی گنجائش ہے۔ [1] [2]

کمپنی نے بجلی کی پیداوار اور ڈیری کے شعبوں میں بھی تنوع پیدا کیا ہے۔ سفائر الیکٹرک کمپنی مریدکے میں 234 میگا واٹ سائیکل پلانٹ ہے۔ [3] سفائر ڈیریز پرائیویٹ لمیٹڈ، مانگا، لاہور کے قریب 100 ایکڑ پر مشتمل ایک بڑے میکانیکی ڈیری فارم کو چلاتا ہے ، جس کا ریوڑ 3000 پر مشتمل ہے اور 2020 تک 10،000 دودھ دینے والی گائے (300،000 لیٹر روزانہ) کا ہدف ہے۔ [4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "About Sapphire Group"۔ sapphiremills.com۔ 28 جون 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 نومبر 2019 
  2. "'Sapphire' to invest Rs500m in power co"۔ The Nation۔ 03 مئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 نومبر 2019 
  3. "Bank Alfalah to buy 30pc Sapphire shares to enter power sector"۔ The Nation۔ 03 مئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 نومبر 2019 
  4. "Sapphire"۔ sapphire.com.pk