مندرجات کا رخ کریں

سفید کنول (تحریک)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
History of China
جدید

سفید کنول (انگریزی: White Lotus) (آسان چینی: 白莲教; روایتی چینی: 白蓮教; پینین: Báiliánjiào; وید-جائیلز: Pai-lien chiao) ایک مذہبی اور سیاسی تحریک تھی جس نے بہت سے ہان چینیوں کو اپنی طرف متوجہ کیا جو ووشینگ لاومو (انگریزی: Wusheng Laomu؛ آسان چینی: 无生老母; روایتی چینی: 無生老母)؛ لفظی معنی: ابدی قابل تکریم ماں) کی عبادت میں تسکین پاتے تھے اور انھیں ہزار سالہ مدت پر اس کی تمام اولاد کو ایک خاندان کے طور پر جمع کرنا تھا۔

سفید کنول کا نظریہ مستقبل کے گوتم بدھ کے میتریا (چینی: 彌勒菩薩؛ ہندی: मैत्रेय बुद्ध‎) کی صورت میں ظہور پزیر ہونے کی پیش گوئی ہے۔

آغاز

[ترمیم]

سفید کنول کا آغاز بدھ مت اور مانویت کی دوغلی تحریک کے طور پر شروع ہوا، جو سختی سے صرف سبزی خوری پر عمل پیرا اور خواتین سے آزادانہ میل جول کی اجازت دیتا تھی، جو سماجی طور چونکا دینے والی تھی۔ دیگر خفیہ انجمنوں کی طرح وہ اپنی غیر معمولی یا غیر قانونی سرگرمیوں کو "بخور جلانے والی تقریبات" کے طور پر چھپا لیا کرتے تھے۔ [1] سفید کنول گروہ کی علامات پہلی مرتبہ تیرہویں صدی میں ظاہر ہوئیں۔ منگول یوآن خاندان کی چین پر حکومت کے دوران سفید کنول تحریک نے چھوٹے مگر مقبول مظاہرے بھی کیے۔ سفید کنول گروہ نے ان میں سے کچھ احتجاجوں میں حصہ لیا جب ان میں وسیع پیمانے پر اضافہ ہوا۔

منگولوں نے سفید کنول انجمن کو آزاد خیال اور غیر مقلدانہ مذہبی فرقہ سمجھا اور اس پر پابندی لگا دی، جسی کی وجہ سے اس کے ارکان زیر زمین جانے پر مجبور ہو گئے۔ اب ایک خفیہ تنظیم "سفید کنول" قومی مزاحمت اور مذہبی تنظیم کا ایک آلہ بن گئی۔ ان خفیہ تنظیموں کے خوف سے "عظیم چنگ قانونی دفعہ" کا نفاذ کیا گیا جو 1912ء تک قابل عمل رہا۔ اس مندرجات کچھ یوں تھے۔

تمام انجمنیں جو خود کو بے قاعدگی سے سفید کنول کہتی ہیں، یا منگ تسون مذہب رکھتی ہیں (مانویت)، یا سفید بادل کے مدرسے سے ہیں وغیرہ وغیرہ، اور جو لوگ جو منحرف اور بدعتی طریقوں پر عمل پیرا ہیں، یا جو خفیہ مقامات پر پرنٹس اور تصاویر رکھے ہوئے ہیں، اگر بتیاں جلا کر لوگوں کو جمع کرتے ہیں، رات کو ملتے ہیں اور دن کو منتشر ہو جاتے ہیں، جو لوگوں کو گمراہ اور ان کے عقائد خراب کر رہے ہیں وہ سزا کے حقدار ہوں گے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Teng 1958، صفحہ 94
  • Theresa J. Flower (1976)، Millenarian themes in the White Lotus Society (thesis)، McMaster University {{حوالہ}}: پیرامیٹر |حوالہ=harv درست نہیں (معاونت)
  • Frederick W. Mote (2003)۔ Imperial China 900-1800۔ Harvard University Press۔ ISBN:978-0-674-01212-7 {{حوالہ کتاب}}: پیرامیٹر |حوالہ=harv درست نہیں (معاونت)
  • Susan Naquin (1976)، Millenarian Rebellion in China: The Eight Trigrams Uprising of 1813، Yale University Press {{حوالہ}}: پیرامیٹر |حوالہ=harv درست نہیں (معاونت)
  • Jonathan D. Spence (1991)۔ The Search for Modern China۔ W.W.Norton۔ ISBN:978-0-393-30780-1 {{حوالہ کتاب}}: پیرامیٹر |حوالہ=harv درست نہیں (معاونت)
  • Ssu-yü Teng (1958)۔ "A Political Interpretation of Chinese Rebellions and Revolutions"۔ Tsing Hua Journal of Chinese Studies۔ ج 1 شمارہ 3 {{حوالہ رسالہ}}: پیرامیٹر |حوالہ=harv درست نہیں (معاونت)
  • BJ Ter Haar (1992)۔ The White Lotus Teachings in Chinese Religious History۔ Leiden: Brill {{حوالہ کتاب}}: پیرامیٹر |حوالہ=harv درست نہیں (معاونت)