سلسلہ کوہ سلیمان
متناسقات: 30°30′N 70°10′E / 30.500°N 70.167°E
سلسلہ کوہ سلیمان (پشتو: د سليمان غر da Sulaimān Ğar; بلوچی/اردو/فارسی: کوه سليمان Koh-e Sulaimān), یا کوہ کیسائی (پشتو: د كسي غرونه)، جنوب مشرقی افغانستان (زابل اور زیادہ حصہ لویہ پکتیا اور قندھار شمالی مشرقی حصہ)، جنوبی وزیرستان اور صوبہ بلوچستان کے شمالی علاقوں اور صوبہ پنجاب، پاکستان کے جنوب مغربی علاقوں پر مشتمل ہے۔
جغرافیہ[ترمیم]
سلسلہ کوہ سلیمان سے بہنے والے دریاؤں میں دریائے ڈوری اور دریائے گومل شامل ہیں۔ تخت سلیمان 3,483 میٹر (11,427 فٹ)، کوہ تکاتو 3,472 میٹر (11,391 فٹ)، کیسائی گھر 3,444 میٹر (11,299 فٹ) اور گیانداری کوہ سلیمان کے مشہور پہاڑ ہیں۔