مندرجات کا رخ کریں

سلسلہ کوہ نمک

متناسقات: 32°40′30″N 72°47′35″E / 32.67500°N 72.79306°E / 32.67500; 72.79306
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سلسلہ کوہ نمک Range
سلسلہ کوہ نمک (بزبان اردو)
Salt Range and Motorway M2
بلند ترین مقام
چوٹیسکیسر
بلندی1,522 میٹر (4,993 فٹ)
فہرست پہاڑفہرست پاکستان کے پہاڑ
جغرافیہ
سلسلہ کوہ نمک Range is located in پنجاب، پاکستان
سلسلہ کوہ نمک Range
سلسلہ کوہ نمک Range
سلسلہ کوہ نمک Range is located in پاکستان
سلسلہ کوہ نمک Range
سلسلہ کوہ نمک Range
جغرافیائی متناسق نظام32°40′30″N 72°47′35″E / 32.67500°N 72.79306°E / 32.67500; 72.79306
کوہ پیمائی
آسان تر راستہایم 2 موٹروے (پاکستان)
عام راستہکلرکہار
کوہ نمک
پہاڑی سلسلہ
ٹلہ جوگیاں
ملک
پاکستان
اونچی چوٹی سکیسر
اونچائی 1522 میٹر
پاکستان کا نقشہ

سلسلہ کوہ نمک پوٹھوہار پنجاب پاکستان میں واقع ہے۔ یہ قوس کی شکل میں دریائے جہلم پر ٹلہ جوگیاں اور بکڑالہ کے پہاڑوں سے شروع ہو کر دریائے سندھ تک جاتا ہے۔ قدیم کتابوں میں اس کو کوہ بالنات اور کوہ جودی بھی مؤرخین لکھتے رہے ہیں۔

اس سلسلے کے پہاڑوں میں نمک کی مقدار بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کا یہ نام پڑا۔ کروڑوں سال پہلے یہاں سمندر تھا۔ یہاں انڈین پلیٹ ایشین پلیٹ سے ٹکرائی اور سمندر کا پانی خشک ہو کر نمک بن گیا اور اس طرح یہ پہاڑی سلسلہ وجود میں آیا۔ ٹلہ جوگیاں اور سکیسر سلسلہ کوہ نمک کی چوٹیاں ہیں۔ کھبکی اور اوچھالی کلر کہار جھیل، جھالر جھیل ماٹن کلاں جھیل نیلاواھن اور سلطان مہدیاور کنہٹی باغ کے خوبصورت چشمے اور آبشارے اور چشمے اس کی اہم جھیلیں ہیں۔ کھیوڑہ میں نمک کی کانیں ہیں۔ اس سلسلہ کی اوسط بلندی 700میٹر ہے جبکہ بلندترین چوٹی سکیسر(1522 میٹر بلند) ہے جو پاک آرمی کا مستقر ہے ٹلہ جوگیاں جہلم، قلعہ نندنہ پنڈدادنخان، قلعہ کسک چوآسیدن شاہ۔ قلعہ کٹاس راج چوآسیدن شاہ۔ قلعہ تلاجہ، قلعہ ارکندہ اور قلعہ روہتاس جیسے تاریخی مقامات شامل ہیں