سلمی خاتون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
سلمی خاتون
Salma Khatun (cropped).jpg
ذاتی معلومات
مکمل نامسلمی خاتون
پیدائش1 اکتوبر 1990ء (عمر 31 سال)
کھلنا، بنگلہ دیش
قد5 فٹ 5 انچ (1.65 میٹر)
بلے بازیدائین ہاتھ سے
گیند بازیرائیٹ آرم آف بریک
حیثیتآل راؤنڈر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 7)26 نومبر 2011  بمقابلہ  آئر لینڈ
آخری ایک روزہ4 نومبر 2019  بمقابلہ  پاکستان
پہلا ٹی20 (کیپ 8)28 اگست 2012  بمقابلہ  آئر لینڈ
آخری ٹی202 مارچ 2020  بمقابلہ  سری لنکا
قومی کرکٹ
سالٹیم
2008–2013کھلنا ڈویژن وویمن
2011–2013محمڈن اسپورٹس کلب
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ ٹی20
میچ 191 43
رنز بنائے 6358 468
بیٹنگ اوسط 53.25 28.33
100s/50s 14/26 0/7
ٹاپ اسکور 175ناٹ آؤٹ 89ناٹ آؤٹ
گیندیں کرائیں 7293 817
وکٹ 232 37
بولنگ اوسط 20.18 19.37
اننگز میں 5 وکٹ 5 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0
بہترین بولنگ 5/18 4/6
کیچ/سٹمپ 6/– 8/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 2 مارچ 2020

سلمیٰ خاتون (پیدائش:یکم اکتوبر 1990ء، کھلنا، بنگلہ دیش) ایک آل راؤنڈ کرکٹ کھلاڑی ہیں جو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے لئے کھیلتی ہیں۔ وہ دائیں ہاتھ کی بلے باز اور دائیں بازو کی آف بریک باولر ہیں۔ سلمیٰ بنگلہ دیش قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان تھیں [1][2] اور بہتریں خواتین کرکٹ کھلاڑیوں میں ایک تھیں۔ [3][4]

ابتدائی زندگی اور پس منظر[ترمیم]

سلمیٰ خاتون یکم اکتوبر 1990ء کو بنگلہ دیش کے شہر کھلنا میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے کھلنا میں لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنا شروع کیا۔ ان کی تربیت ان کے کوچ امتیاز حسین پالو کے تحت ہوئی۔

کرکٹ[ترمیم]

بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم نے ایشیائی کھیلوں میں خواتین کرکٹ مقابلے میں چائنا کی قومی خواتین کی کرکٹ ٹیم کے خلاف سن 2010ء میں تاریخی چاندی کا تمغا جیتا تھا۔ سلمی گوانگزو میں ہونے والے ایشیائی کھیل 2010ء میں شریک بنگلہ ٹیم کا حصہ تھیں۔ [5][6] سلمیٰ نے بیٹ اور گیند دونوں پرفارم کیا۔ [7]

Salma bowling for Bangladesh during the 2020 ICC Women's T20 World Cup
2020 آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران میں بنگلہ دیش کی طرف سے سلمیٰ بولنگ کررہی ہیں

سلمیٰ نے 26 نومبر، 2011ء کو آئرلینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیلا۔ جون 2018ء میں، وہ بنگلہ دیش کے دستے میں شامل تھیں جس نے خواتین کا ایشیا کپ پہلی بار جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ [8][9][10] اسی مہینے کے آخر میں، انہیں 2018ء آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کی کپتان نامزد کیا گیا تھا۔ [11]

اکتوبر 2018ء میں، انہیں ویسٹ انڈیز میں آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لئے بنگلہ دیش کی ٹیم کی کپتان نامزد کیا گیا تھا۔ [12][13] وہ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کی طرف سے مشترکہ طور پر نمایاں وکٹیں لینے والی تھیں، انہوں نے چار میچوں میں 6 آوٹ کیے۔ [14] اگست 2019ء میں، اسکاٹ لینڈ میں ہونے والے آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ میں انہیں بنگلہ دیش کی ٹیم کی کپتان نامزد کیا گیا تھا۔ [15][16] نومبر 2019ء میں، انہیں جنوب ایشیائی کھیلوں میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے بنگلہ دیش کی ٹیم کی کپتان نامزد کیا گیا تھا۔ [17] بنگلہ دیش کی ٹیم نے فائنل میں سری لنکا کو دو رنز سے شکست دے کر طلائی تمغا جیت تھا۔ [18] جنوری 2020ء میں، وہ آسٹریلیا میں آئی سی سی ٹوئنٹی20 خواتین عالمی کپ کے لئے بنگلہ دیش کی ٹیم کی کپتان نامزد کی گئیں۔ [19] وہ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کی طرف سے وکٹیں لینے میں سرفہرست تھیں، انہوں نے چار میچوں میں چھ آوٹ کیے۔ [20]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Khatun to lead Bangladesh in Women's T20 Asia Cup". bdnews24.com. 
  2. "Bangladesh today : Salma to lead Bangladesh 4 فروری، 2009". bangladesh2day.com. 
  3. "21 Anniversary Supplement". thedailystar.net. 
  4. "Bangladesh eve team lose to SA in 1st ODI – Click Ittefaq". Click Ittefaq. 01 جولا‎ئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 20 مارچ 2021. 
  5. "এশিয়ান গেমস ক্রিকেটে আজ স্বর্ণ পেতে পারে বাংলাদেশ". The Daily Sangram. 26 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ. 
  6. nadim. "বাংলাদেশ মহিলা ক্রিকেট দলের চীন সফর". khulnanews.com. 22 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ. 
  7. "7 Star of the year for Bangladesh in Sports – Top seven Bangladeshi Sports personalities". dhakanews.info. 
  8. "Bangladesh name 15-player squad for Women's Asia Cup". International Cricket Council. اخذ شدہ بتاریخ 31 مئی 2018. 
  9. "Bangladesh Women clinch historic Asia Cup Trophy". Bangladesh Cricket Board. اخذ شدہ بتاریخ 11 جون 2018. 
  10. "Bangladesh stun India in cliff-hanger to win title". International Cricket Council. اخذ شدہ بتاریخ 11 جون 2018. 
  11. "ICC announces umpire and referee appointments for ICC Women's World Twenty20 Qualifier 2018". International Cricket Council. اخذ شدہ بتاریخ 27 جون 2018. 
  12. "Media Release: ICC WOMEN'S WORLD T20 WEST INDIES 2018: Bangladesh Squad Announced". Bangladesh Cricket Board. اخذ شدہ بتاریخ 9 اکتوبر 2018. 
  13. "Bangladesh announce Women's World T20 squad". International Cricket Council. اخذ شدہ بتاریخ 9 اکتوبر 2018. 
  14. "ICC Women's World T20, 2018/19 – Bangladesh Women: Batting and bowling averages". ESPN Cricinfo. اخذ شدہ بتاریخ 19 نومبر 2018. 
  15. "Bangladesh name 14-member squad for ICC T20 World Cup Qualifier 2019". International Cricket Council. اخذ شدہ بتاریخ 11 اگست 2019. 
  16. "Captains ready for Women's T20 World Cup Qualifier". International Cricket Council. اخذ شدہ بتاریخ 28 اگست 2019. 
  17. "Nazmul Hossain to lead Bangladesh in South Asian Games". CricBuzz. اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2019. 
  18. "Bangladesh women's cricket team clinch gold in SA games". The Daily Star. اخذ شدہ بتاریخ 8 دسمبر 2019. 
  19. "Rumana Ahmed included in Bangladesh T20 WC squad". Cricbuzz. اخذ شدہ بتاریخ 29 جنوری 2020. 
  20. "ICC Women's T20 World Cup, 2019/20 – Bangladesh Women: Batting and bowling averages". ESPN Cricinfo. اخذ شدہ بتاریخ 3 مارچ 2020. 

بیرونی روابط[ترمیم]