سلمی شاہین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شاعری و سوانح نگار، نقاد

سلمی شاہین 10 فروری 1965ء میں گورکھپور میں پیدا ہوئیں۔ دہلی میں رہتی ہیں۔ دہلی یونیورسٹی سے اردو میں ایم۔ اے اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ذاکر حسین کالج، دہلی میں کافی عرصے اردو کی لیکچرر رہیں۔ غزلیں کہتی ہیں۔ مشاعروں میں اپنے منفرد ترنم سے کلام پیش کرنے کے لیے جاتی ہیں۔ ایک شعری مجموعہ شائع ہو چکا ہے اور دو اہم شخصیات: ساغر نظامی اور ڈاکٹر قمر رئیس کی ادبی خدمات پر کتابیں مرتب کی ہیں۔