سلونی گور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search


سلونی گور
Saloni Gaur.jpg
 

معلومات شخصیت
پیدائش 12 دسمبر 1999 (21 سال)  ویکی ڈیٹا پر تاریخ پیدائش (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بلند شہر  ویکی ڈیٹا پر مقام پیدائش (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of India.svg بھارت  ویکی ڈیٹا پر شہریت (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
تعليم دہلی یونیورسٹی
پیشہ مزاحیہ اداکار  ویکی ڈیٹا پر پیشہ (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سلونی گور (انگریزی: Saloni Gaur) بھارتی مزاحیہ اداکارہ ہے۔ سلونی اپنے مزاحی نام نجمہ آپی سے معورف ہے۔ سلونی سماجی مسائل کو اپنے ویڈیوز کے ذریعہ اجاگر کرتی ہے۔سلونی ٹویٹر اور انسٹاگرام کے پلیٹفارم سے اپنے ویڈیوز عوام تک پہنچاتی ہے[1][2][3][4]سلونی دہلی یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ہے۔ سلونی کے بیشتر ویڈیوز ایک منٹ سے کم دورانیے کے ہیں اور کچھ دو منٹ سے زیادہ دورانیے کے بھی ہیں۔ سلونی بہت کم لمحات میں اپنے ویڈیوز کے ذریعے کئی ایک سوالات پوچھ جاتی ہے۔ سی اے اے، دلی ہوا آلودگی، پیاز کی قیمت، ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت آمد، پوہا اور کرونا وائرس وغیرہ سلونی گور کی نمایا تخلیقات ہیں.

پیدائش اور تعلیم[ترمیم]

سلونی گور 12 دسمبر 1999ء کو اتر پردیش کے معروف شہر بلند شہر میں پیدا ہوئی. گور نے اپنی ابتدائی تعلیم بلند شہر کے رینائیسنس اسکول سے حاصل کی اور اب دہلی یونیورسٹی سے علومِ سیاسیات اور علومِ معاشیات میں بی-اے کی طالبہ ہے.[5][6]

مزاح نگاری[ترمیم]

سلونی گور نے پنکی ڈوگرا کے کردار سے میمیکری اور مزاحیہ نگاری کی شروعات کی. اس کے بعد کسم بہن جی اور آشا بہن جی نامی کرداروں سے سماجی مسائل کو اجاگر کیاـ 2018ء میں سلونی نے نجمہ آپی کا کردار پیش کیاـ نجمہ آپی کے کردار سے سلونی نے یونین بجٹ 2020ء، سی-اے-اے اور دلی پولیوشن جیسے حساس عنوانات پر ویڈیوز بناکر ان سے متعلقہ مسائل سے لوگوں کو آگاہ کیاـ۔ نجمہ آپی کے کردار سے سلونی السلام علیکم ، انشٹاگرام کے بندو سے اپنی ویڈیوز کا آگاز کرتی ہے۔ نقاب پہن کر سلونی ویڈیو بناتی ہیں اور ہنستے ہنساتے سماجی مسائل کی طرف توجہ دلاتی ہے۔[5][2][7]کنگنا راناوت کی ممیکری بھی سلونی کا اہم مشغلہ ہے۔بھارت میں پیاز کی قیمت سے لے کر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد پر بھی سلونی نے اپنی ویڈیوز کے ذریعے سوال اٹھائے ہیں۔

اہم ویڈیوز[ترمیم]

سلونی گور کے کچھ اہم مزاحی ویڈیوز:

  • سی اے اے سے متعلق معلومات[1]
  • بھارت میں پیاز کی قیمت [8]
  • کنگنا رناوت ویلنٹائن ڈے کے موقع پر [9]
  • ٹرمپ کی بھارت آمد [10]
  • پوہا اور کرونا وائرس [11]

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "Meet 'Nazma aapi', through whom a 20-year-old woman is tackling social issues one video at a time". Scroll.in. 19 January 2020. اخذ شدہ بتاریخ 06 فروری 2020. 
  2. ^ ا ب "Watch: Comedian Saloni Gaur makes parody video of Kangana Ranaut's reaction to Arnab Goswami-Kunal Kamra row". FirstPost.com. 2 February 2020. اخذ شدہ بتاریخ 06 فروری 2020. 
  3. Manral، Barkha (16 January 2020). "Talent On Sensation: From Saloni Gaur To Nazma Aapi". NewsAurChai.com. اخذ شدہ بتاریخ 06 فروری 2020. 
  4. "Meet 20-year-old Internet star 'Nazma Aapi'". TribuneIndia.com. 15 January 2020. اخذ شدہ بتاریخ 06 فروری 2020. 
  5. ^ ا ب Gupta، Surbhi. "A Sense of Humour". IndianExpress.com. اخذ شدہ بتاریخ 06 فروری 2020. 
  6. Grover، Nishitha (15 January 2020). "Who is Nazma Aapi, the woman who has something to say about everything?". IndiaToday.in. اخذ شدہ بتاریخ 06 فروری 2020. 
  7. Gupta، Aman (15 January 2020). "'नजमा आपी' बनकर इंटरनेट पर कैसे छाईं 19 साल की DU छात्रा सलोनी?". khabar.ndtv.com. اخذ شدہ بتاریخ 06 فروری 2020. 
  8. https://twitter.com/salonayyy/status/1204661918851485702
  9. https://www.youtube.com/watch?v=dFtnQTw_VUI
  10. https://www.youtube.com/watch?v=pCxPb5rAc8s
  11. https://www.youtube.com/watch?v=J0lmRALCzKk