سلیمان آباد ریلوے اسٹیشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سلیمان آباد ریلوے اسٹیشن
Sulaimanabad Railway Station
محل وقوعسلیمان آباد
مالکوزارت ريلوے
لائن(لائنیں)کوٹری-اٹک ریلوے لائن
پلیٹ فارم1
ٹریک1
تعمیرات
پارکنگموجود ہے
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈSLMA
خدمات
پچھلا اسٹیشن پاکستان ریلوے اگلا اسٹیشن
بسال جنکشن کوٹری-اٹک لائن جھلار
Map

سلیمان آباد ریلوے اسٹیشن پاکستان میں واقع ہے۔ یہ ریلوے اسٹیشن اٹک، کوٹری مین لائن پر جھلار ریلوے اسٹیشن اور بسال جنکشن کے درمیان ایک چھوٹا اور غیر معروف ریلوے اسٹیشن ہے جو ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ کا ایک چھوٹا سا گاؤں ہے۔

تاریخ[ترمیم]

پوٹھوار کے پہاڑوں اور سبزہ زاروں میں گھرا یہ اسٹیشن بہت خوبصورت ہے جس کی عمارت بہت ہی سادہ ہے جسے 1885 میں تعمیر کیا گیا تھا جو صرف دو کمروں پر مشتمل ہے جنہیں ریل گاڑی کے اوقات میں کھولا جاتا ہے اور یہیں قریب رہنے والے اسٹیشن ماسٹر صاحب ریل گاڑی آنے سے پہلے انھیں کھول کر مسافروں کو ٹکٹ دیتے ہیں ساتھ ہی لوہے کا ایک شیڈ ہے جس میں سیمنٹ کے بینچ ہیں جہاں پر مسافر انتظار کرتے ہیں یہاں قریب ہی ایک مسجد بھی ہے۔

معلومات[ترمیم]

ریلوے اسٹیشن کوڈ[ترمیم]

پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق سلیمان آباد ریلوے اسٹیشن کا کوڈ SLMA ہے۔

موجودہ حالت[ترمیم]

اس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے۔

محل وقوع[ترمیم]

سلیمان آباد ریلوے اسٹیشن سلیمان آباد میں واقع ہے۔

تصاویر[ترمیم]

مزید دیکھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]