سلیمان رحیموف
سلیمان رحیموف | |
---|---|
فائل:Süleyman Rəhimov.jpg | |
پیدائش | سلیمان حسین بن رستم رحیموف 9 مارچ ، 1900ء عین، زنجیزورسکی، یلزویتپول، آذربائجان |
پیشہ | مصنف |
قومیت | آذربائجانی |
دور | سن 1930ء تا 1983ء |
اصناف | ناول، افسانہ |
موضوع | سوشل ازم ، سوشلسٹ ، معاشرتی |
ادبی تحریک | آذربائجان رائٹرز یونین ، |
نمایاں کام | ، ساچلی ، آئینالی، مہمان، شامو |
اہم اعزازات | آڈر آف لینن ، نیشنل رائٹر ایوارڈ، جرنسلٹ یونین گولڈن پین ایوارڈ، ہیرو آف سوشلٹ لیبر |
اولاد | شامو رحیموف، موسیقار شامو عارف |
سلیمان حسین بن رستم رحیموف (Süleyman Huseyn oğlu Rüstəm Rəhimov) آذربائجان کے مشہور ادیب، مصنف، افسانہ نگار، ناول نگار اور سرگرم سماجی کارکن ہیں۔
حالات زندگی
[ترمیم]آذربائجان میں شاندار نثرگاری کے مسلم الثبوت ماہر سلیمان رحیموف 9 مارچ 1900ء میں جمہوریہ آذربائجان کی آزادی سے 18 سال قبل ریاست یلزویتپول کے علاقے زنجیزورسکی میں ایک گاؤں ‘‘عین Əyin’’میں پیدا ہوئے، جو آج ضلع قوبادلی کا حصہ ہے۔ آپ کا تعلق کُرد kurdسے تھا لیکن آپ نے کُر دکے بجائے آذربائجانی زبان میں 400 سے زیادہ مضامین، کالم، افسانے اور ناول تحریر کیے۔
ان کی اولین تخلیقات عمر کے تیسری دہائی کے اوائل میں منظر عام پر آئیں۔ ان کا پہلا ناول 1931ء میں شامو کے نام سے شائع ہوا، ان کے مشہور ناول ‘‘شاموShamo’’ اور ‘‘ساچلیSachli’’، ناولٹ ‘‘آئینہ لیAynalı’’ اور ‘‘مہمان Mehman’’ ہیں ان میں ناولٹ مہمان پر 1968ء میں آذر بائجان میں ایک فلم قانون نامینہQanun namina بنائی جاچکی ہے۔ ان کے مختصر افسانے آذربائیجان عوام کی آزادی اور مسرت سے متعلق جدوجہد ان کے ماضی اور موجودہ طرز زندگی اور سوشلزم کی تعمیر میں ان کے تاریخی کارناموں کی عکاسی کرتے ہیں۔
سلیمان رحیموف 1940-1950 کی دہائی میں کئی مرتبہ رائٹرز یونین کے چیئرمین بنے، آپ کو حکومتِ آذربائجان سے دو مرتبہ اعلٰی شہری اعزاز ‘‘آڈر آف لینن ’’ ملا۔ انھیں 1960ء میں نیشنل رائٹر ایوارڈ، 1972ء میں جرنسلٹ یونین کا ‘‘گولڈن پین Qızıl qələm’’، 1975ء میں ‘‘ہیرو آف سوشلٹ لیبر ’’اور دیگر ادبی اعزازات سے نوازا گیا۔ کو آذربائیجان کے عوامی مصنف کا خطاب بھی مل چکا ہے۔
سلیمان رحیموف 11 اکتوبر 1983ء کو آذربائجان کے شہر باکو Baku میں انتقال کر گئے۔ جہاں آپ کے نام سے ایک شاہراہ بھی منسوب ہے۔
تصانیف
[ترمیم]- شاموShamo
- ساچلیSachli
- آئینہ لیAynalı
- مہمان Mehman
فلم
[ترمیم]- 1968۔ قانون نامینہQanun namina
اعزازات
[ترمیم]- آڈر آف لینن
- 1960ء۔ نیشنل رائٹر ایوارڈ
- 1972ء۔ جرنسلٹ یونین گولڈن پین ایوارڈ Qızıl qələm
- 1975ء۔ ہیرو آف سوشلٹ لیبر