سلیم آفریدی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سلیم آفریدی کراچی کے مشہور کامیڈین ہیں اور ان کا شمار معین اختر مرحوم اور عمر شریف کے ہم عصر میں ہوتا ہے، شوبز کے تمام ہی شعبوں میں اپنا فن دکھا اور نبھا چکے ہیں۔ ابتدائی مقبولیت سٹیج ڈراما بکراقسطوں پر۔ سے حاصل ہوئی۔ کامیڈی میں اہم مقام حاصل کیا جب ان کی کیسٹ ایف ایم w11 کے قریبا 40 والیوم نکلے اور مقبولیت حاصل کی جو آج تک قائم ہے، فلم، اصٹیج، ریڈیو، ٹی وی اور ورائٹی پروگامز نا صرف کراچی پاکستان بلکہ بمبئی (انڈیا) امریکا یورپ کے اکثر ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔300 سے زائد اسٹیج ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں، دھیمے مزاج کے شستہ مزاح کے لیے معروف ہیں۔ تاحال اسٹیج ڈراموں میں خصوصا کراچی میں ان کی موجودگی کامیڈی ڈراموں میں کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہے۔ تا حال کراچی میں مقیم ہیں۔ آفریدی قوم کے حسن خیل (ذیلی قبیلہے )سے تعلق ہے، جو ہندوستاں کے صوبہ up کے ضلع مظفرنگر میں کئی گاؤں و قصبات میں موجود ہیں ۔