مندرجات کا رخ کریں

سمتھر ریاست

متناسقات: 25°51′N 78°55′E / 25.850°N 78.917°E / 25.850; 78.917
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سمتھار ریاست
کھٹانہ گجروں کی سمتھار ریاست
1760–1950
دار الحکومتسمتھار
رقبہ 
• 1901
461 کلومیٹر2 (178 مربع میل)
آبادی 
• 1901
33,472
تاریخ
تاریخ 
• 
1760
• 
1950
ماقبل
مابعد
مراٹھا ریاست
انڈیا

سمتھر (سامتھر) ریاست برطانوی راج کے دوران ہندوستان کی ایک شاہی ریاست تھی۔[1] یہ ریاست وسطی ہندوستان کی بندیل کھنڈ ایجنسی کے زیر انتظام تھی۔ ریاست پر گرجروں کے کھٹانہ قبیلے[2] کی حکومت تھی اور اس کو 13 توپوں کی سلامی دی جاتی تھی۔[3] اس کا دارالحکومت، جو اس وقت شمشیر گڑھ کے نام سے جانا جاتا تھا، بندیل کھنڈ کے علاقے میں ایک سطحی میدان میں واقع ہے جہاں سے پہوج اور بیٹوا دریا گزرتے ہیں۔

اس ریاست کے بانی رنجیت سنگھ جس نے 1760 میں، مراٹھا حملوں کے پریشان کن وقت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، اپنی ریاست کو آزاد کرنے کا اعلان کیا اور اسے مراٹھوں نے ایک راجا کے طور پر تسلیم کیا۔ 1817 میں سامتھر کو انگریزوں نے ایک ریاست کے طور پر تسلیم کیا۔ انھیں 1862 میں برطانوی راج کی شاہی ریاست کی سند ملی۔ 1884 میں ریاست کو ریلوے کی تعمیر کے لیے کچھ علاقے سونپنے پڑے۔

25°51′N 78°55′E / 25.850°N 78.917°E / 25.850; 78.917

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Memoranda On The Indian States 1939۔ New Delhi: Manager of Publications۔ 1939۔ صفحہ: 82 
  2. Ishwar Dayal Gupta (1998)۔ History of Samthar State۔ Radha Publications 
  3. Sir Stanley Reed۔ Indian and Pakistan Year Book and Who's who۔ Bennett, Coleman