سمرہ خان
سمرہ خان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
شہریت | ![]() |
عملی زندگی | |
مادر علمی | انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ |
پیشہ | گلو کارہ |
درستی - ترمیم ![]() |
سمرہ خان (انگریزی: Samra Khan) دبئی میں مقیم، پاکستانی گلوکارہ ہیں۔ وہ حقیقی شو میوزک گیراج کی فاتح اور کوک اسٹوڈیو (پاکستانی سیزن 8) کے گانے "حنا کی خوشبو"کی گلوکارہ ہیں۔[1][2]
ابتدائی زندگی
[ترمیم]سمرہ خان نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ پیشہ کے لحاظ سے بینکر ہیں۔ کوک اسٹوڈیو میں گانے کا موقع ملنے پر سمرہ خان نے گانے کو اپنا پیشہ بنایا۔ انھوں نے عاصم اظہر کے ساتھ کوک اسٹوڈیو (پاکستانی سیزن 8) میں ایک نغمہ "حنا کی خوشبو" کو اپنی آواز دی جس کی وجہ سے سمرہ خان نے موسیقی کے لیے خود کو وقف کر دیا۔[3]
سمرہ خان 6 سال کی عمر سے ہی نغمیں گا رہیں ہیں۔ "حنا کی خوشبو" کے اجرا کے بعد ، خان نے پلے بیک لاؤنج کے اشتراک سے ایک ساتھ گانے "بول" اور "تیری صحبت" جاری کیا، جسے سامعین نے خوب پسند کیا۔[4][5]
انھوں نے مختلف پاکستانی ڈراموں کے لیے نغمے گائے۔ سمرہ خان کے مشہور نغمے "یہ رہا دل " اور "گلا " ہیں۔ خان نے حقیقی ایک شو میوزک گیراج میں مقابلہ کیا اور 2018ء کا بہترین گلوکار ہ کا ایوارڈ جیتا۔[6]
ڈسکوگرافی
[ترمیم]سال | گانا | شریک گلوکار | حواشی |
---|---|---|---|
2015ء | حنا کی خوشبو | عاصم اظہر | کوک اسٹوڈیو (پاکستانی سیزن 8) |
2016ء | تیری صحبت | عاطف علی | پلے بیک لاؤنج |
2016ء | بول | عاطف علی | پلے بیک لاؤنج |
2016ء | گلا (OST) | عاطف علی | ایم ڈی پروڈکشن |
2017ء | یہ رہا دل (OST) | عاطف علی | ایم ڈی پروڈکشن |
2018ء | میں ہار گئی | میوزک گیراج | |
2020ء | تیرا اب کوئی نہیں(OST) | ایم ڈی پروڈکشن |
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Samra Khan: Banker by day, singer by night | The Express Tribune"۔ The Express Tribune۔ 5 اکتوبر 2016
- ↑ "Samra Khan - Artists - Season 8 - Coke Studio Pakistan"۔ www.cokestudio.com.pk
- ↑ "Singer Samra Khan to open for Adnan Sami in Dubai - Daily Times"۔ Daily Times۔ 31 مئی 2016
- ↑ "Samra Khan wins Best Solo Female Award"۔ The Nation۔ 29 مئی 2018
- ↑ "'Coke Studio' singer Samra Khan releases first single | The Express Tribune"۔ The Express Tribune۔ 15 ستمبر 2016
- ↑ "Samra Khan: Banker by day, singer by night | The Express Tribune"۔ The Express Tribune۔ 5 اکتوبر 2016