سموئیل بن نغریلہ
سموئیل بن نغریلہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 993[1] قرطبہ |
وفات | سنہ 1055 (61–62 سال)[1] غرناطہ |
شہریت | طائفہ غرناطہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر[2]، فرہنگ نویس، عسکری قائد[3]، وزیر، فلسفی، ماہرِ لسانیات |
پیشہ ورانہ زبان | عربی[3]، عبرانی[4]، اوسیٹین |
درستی - ترمیم ![]() |
سموئیل بن نغریلہ[5] (عبرانی: שמואל הלוי בן יוסף הנגיד، شموئیل ھا لاوی بن یوسف ھا ناجید; عربی: أبو إسحاق إسماعيل بن النغريلة)، المعروف سموئیل الناجید (عبرانی: שמואל הנגיד، سموئیل ھا ناجید، یعنی سموئیل شہزادہ) (جنم 993; وفات 1056ء کے بعد)، قرون وسطی کے ایک تلمودی عالم، ماہر صرف و نحو، ماہر لسانیات، سپاہی، بیوپاری، سیاست دان اور ایک ذی اثر عبرانی شاعر تھے۔ وہ موری راج کے وقت میں آئبیریا میں رہتے تھے۔ ان سے زیادہ علاقے میں ان کی شاعری کے چرچے تھے۔[6] وہ مسلم ہسپانیہ میں سیاسی طور پر انتہائی ذی اثر یہودی تھے۔[7]
زندگی[ترمیم]
نسلی طور پر سموئیل اندلسی یہودی تھے۔ وہ 993ء کو میریدا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے پہلے یہودی شریعت کا علم حاصل کیا اور تلمود کے عالم بن گئے۔ وہ عربی و عبرانی روانی سے بول لیتے تھے۔[8]
انہوں نے قرطبہ میں ایک دکان دار اور بیوپاری کے طور پر کام کر کے اپنی زندگی کا آغاز کیا۔[6] تاہم، سنہ 1009ء کو عامری سلطنت کے خلاف خانہ جنگی شروع ہوئی اور بربروں نے 1013ء کو شہر پر قبضہ کر لیا اور سموئیل کو قرطبہ سے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔[6] مالقہ میں انہوں اپنی گرم مصالحوں کی دکان شروع کی۔ ان کے غرناطہ کے دربار کے ساتھ تعلقات اور ان کا وزیر بننا تطابقی انداز میں تھا۔ جس جگہ انہوں نے دکان کھولی تھی وہ غرناطہ کے وزیر ابو القاسم بن العارف کے محل کے قریب تھی۔[6] وزیر کی ملاقات سموئیل بن نغریلہ سے تب ہوئی جب اس کی خادمہ نے ابن نغریلہ سے اس کے لیے خطوط لکھنے کا پوچھنا شروع کیا۔[6] آخرکار ابن نغریلہ کو محصول لینے والے کی نوکری ملی، پھر معتمد کی اور بالآخر ریاست کے بربر بادشاہ حبوس المظفر کے معاون وزیر کی نوکری ملی۔[8]
حوالہ جات[ترمیم]
- ^ ا ب http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb122083534 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ Journal of the Warburg and Courtauld Institutes
- ^ ا ب Journal of the Warburg and Courtauld Institutes — عنوان : Les Juifs dans l'Islam médiéval — صفحہ: 170
- ↑ http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb122083534 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ Roth، Norman (1994). Jews, Visigoths, and Muslims in Medieval Spain: Cooperation and Conflict. BRILL. صفحہ 89. ISBN 978-90-04-09971-5. اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2013.
- ^ ا ب پ ت ٹ Marcus, Jacob Rader. "59: Samuel Ha-Nagid, Vizier of Granada." The Jew in the Medieval World: A Source Book, 315-1791. Cincinnati: Union of American Hebrew Congregations, 1938. 335-38.
- ↑ Stillman, Norman A. The Jews of Arab Lands: A History and Source Book، The Jewish Publication Society of America,1979. 56
- ^ ا ب Eban, Abba Solomon Heritage: civilization and the Jews۔ Simon and Schuster, Jul 1, 1984. 144-145
- 993ء کی پیدائشیں
- قرطبہ میں پیدا ہونے والی شخصیات
- 1055ء کی وفیات
- غرناطہ میں وفات پانے والی شخصیات
- اندلس کے شعراء
- اندلسی یہودی
- عبرانی زبان کے شعرا
- گیارہویں صدی کی اندلس کی شخصیات
- گیارہویں صدی کی وفیات
- گیارہویں صدی کے ہسپانوی شعرا
- ماہرین تلمود
- وزیران
- یہودی وزرائے اعظم
- ہسپانوی تاجر
- ہسپانوی سپاہی
- ہسپانوی مرد شعرا
- گیارہویں صدی کے اندلسی یہود
- طائفہ غرناطہ