سنجیان تھورائسنگم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سنجیان تھورائسنگم
ذاتی معلومات
پیدائش (1969-09-11) 11 ستمبر 1969 (عمر 54 برس)
کولمبو، سیلون
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم پیس گیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 24)11 فروری 2003  بمقابلہ  بنگلہ دیش
آخری ایک روزہ30 نومبر 2006  بمقابلہ  برمودا
پہلا ٹی20 (کیپ 11)2 اگست 2008  بمقابلہ  نیدرلینڈز
آخری ٹی205 اگست 2008  بمقابلہ  برمودا
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ فرسٹ کلاس
میچ 9 2
رنز بنائے 38 9
بیٹنگ اوسط 6.33 3.00
100s/50s 0/0 0/0
ٹاپ اسکور 13 4
گیندیں کرائیں 361 156
وکٹ 11 0
بولنگ اوسط 24.72
اننگز میں 5 وکٹ 0
میچ میں 10 وکٹ 0
بہترین بولنگ 4/35
کیچ/سٹمپ 4/– 2/–
ماخذ: ESPNcricinfo، 28 اپریل 2020

سنجیان تھورائسنگم (پیدائش: 11 ستمبر 1969ء) ایک تامل کینیڈین کرکٹ کھلاڑی ہے۔ وہ دائیں ہاتھ کے بلے باز اور دائیں ہاتھ کے تیز میڈیم گیند باز ہیں۔ [1] تھورائسنگم 2001ء کی آئی سی سی ٹرافی میں کینیڈا کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر تھے اور ان کی صرف 25 رنز کے عوض 5 وکٹیں 17 جولائی 2001ء کو کینیڈا کی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ تک لے آئی تھیں۔ اس نے 2003ء کرکٹ ورلڈ کپ میں 3میچ کھیلے اور اس کے بعد کینیڈا کے لیے مزید 6 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے۔ وہ 2 آئی سی سی انٹر کانٹی نینٹل کپ میچوں اور 2005ء آئی سی سی ٹرافی میں بھی ان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Sanjayan Thuraisingam"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2020