سندھی ثقافت کا دن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سندھی ثقافت کا دن: یہ صوبہ سندھ میں ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار روایتی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے[1][2][3][4]۔ جسے ایکتا دن (یکجہتی کا دن) کہا جاتا ہے۔
یوم سندھ ثقافت کے دن صوبے بھر میں لوگ سندھی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے سندھی ٹوپی ،اجرک اورثقافتی لباس زیب تن کرتے ہیں۔ مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے کراچی سمیت کئی شہروں میں ریلیاں نکالی جاتی ہیں، کئی تقاریب منعقد ہوتی ہیں۔ یہ یوم ثقافت عام طور پر ہفتہ وار تعطیل کے دن ہوتا ہے اور اس دن سندھ میں جشن کا سما ں ہوتا ہے۔[5] سندھ کے ضلع مٹیاری میں نیو سعید آباد کو سندھی ٹوپی بنانے والا شہر کہا جاتا ہے[6].

نگارخانہ[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "سندھی ثقافت کا عالمی دن: 'زندہ قومیں اپنی ثقافت کو مرنے نہیں دیتیں'"۔ ڈی ڈبلیو ڈاٹ کام۔ 06 دسمبر 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مئی 2023 
  2. "سندھی ثقافت تاریخ کے آئینے میں"۔ Dec 04, 2022 
  3. "سندھی ثقافت کا دن آج منایا جارہا ہے"۔ 05 دسمبر ، 2021 
  4. "سندھ بھر میں سندھی یومِ ثقافت منایا گیا"۔ 8 دسمبر 2013 
  5. http://www.pakistanpressfoundation.org/tag/culture-day-celebration/
  6. "سعید آباد جہاں سندھی ٹوپیاں بنتی ہیں"۔ انڈيپینٹ‏ اردو ڈاٹ کام۔ 4 دسمبر 2022۔ اخذ شدہ بتاریخ May 17 2023 

بیرونی روابط[ترمیم]