سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (انگریزی: Sindh Institute of Urology and Transplantation[1] (مخفف:SIUT) کراچی، پاکستان میں واقع ایک اسپتال ہے جہاں گردوں کا علاج اور پیوند کاری ہوتی ہے۔ اس اسپتال کے بانی و ڈائریکٹر ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی ہیں۔ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اسپتال ہے۔ یہ ادارہ مفت گردوں کی پیوندکاری اور ڈائلیسس کرتا ہے۔ جبکہ 2003ء میں جگر کے ٹرانسپلانٹ کا کام بھی اس ادارے میں متعارف کیا گیا۔ اس ادارے میں ہر سال دس لاکھ سے زائد مریض ایس آئی یو ٹی کی سہولتوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]